کاروار: سابق تعلقہ پنچایت صدر کے خلاف شکایت درج
کاروار 27؍مارچ (ایس او نیوز) دیولمکّی گرام کے پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر نے سابق تعلقہ پنچایت صدر کے خلاف فرائض منصبی کی ادائیگی میں رکاوٹ پیداکرنے کا الزام لگاتے ہوئے ملّاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔
پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر نے جن افراد کے خلاف شکایت درج کی ہے ان کے نام گجانن نائک اور گروداس پھائدے بتائے جاتے ہیں جو کہ سابق تعلقہ پنچایت صدور ہیں۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کی وصولی کو لے کر یہ دونوں افراد پی ڈی او کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں اور عوام کو اکسا کر اس کے خلاف احتجاج کروارہے ہیں۔پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر ارونا این نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25مارچ کوملاپورگرام میں اپنی ڈیوٹی انجام دے کر دیولمکّی کی طرف واپس لوٹتے وقت ان کا راستہ روکا گیا اور ٹیکس وصول نہ کرنے کا دباؤ ڈالا۔اس کے علاوہ دھمکیاں دیتے ہوئے سرکاری فرائض انجام دینے کی راہ رکاوٹ پیدا کرنے لگے۔