کاروار: کچے کچرے کو کھاد میں منتقل کرکے گرام پنچایت کی کمائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2021, 11:15 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:25؍نومبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے چتاکولا گرام پنچایت کی جانب سےگھر وں  اورمارکیٹ  سے  جمع کئےجانےوالے کچے کچروں سے نامیاتی کھاد تیار کرتےہوئے پودوں ، درختوں اور فصلوں کےلئے استعمال کیا جارہاہے۔ اس طرح پنچایت ہزاروں روپئے کی کمائی کرنےکے ذرائع کو اپنایا ہے۔

کاروار تعلقہ چتاکولا گرام پنچایت کی جانب سے کچرے کو کھا د میں منتقل کرنےکی طرف ضلع میں بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ جب کہ اس طرح کانظام کاروار، سرسی سمیت چند مقامی اداروں میں جاری ہے، لیکن کہا جارہا ہے کہ کسی پنچایت کی جانب سے اس طرح کا اقدام پہلی بار کیا گیا ہے۔

چتاکولا گرام پنچایت کا شمار آبادی کے لحاظ سے ضلع کی سب سے بڑی پنچایتوں میں ہوتا ہے۔ اس گرام پنچایت میں قریب 25ہزار کی آبادی ہے اور 5ہزار گھر ہیں۔ گرام پنچایت کی طرف سے رواں سال اپریل سے گھروں سےکچا کچرا جمع کرنا شروع کیا گیا ہے۔ فی الحال صرف ایک ہی سواری ہےجو کچرا اٹھاتی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ کچرا نکاسی کا کام محدود حد تک ہی ہورہاہے۔

گرام پنچایت حدود میں روزانہ 25سے 30 کلو کچا کچرا جمع کیاجاتاہے۔ کچے کچرے کو کھاد میں منتقل کرنےکےلئے دو مشینیں نصب کی گئی ہیں جس کی نگرانی کےلئے عملہ بھی نامزد کیاگیا ہے۔ وہ یہاں کچرے سے نامیاتی کھاد میں منتقل کرنے کے بعد  جو بھی خریدار آتاہے انہیں فروخت کرتےہیں۔ فی کلو کھاد کی قیمت 10روپئے ہے۔

گرام پنچایت کی صدر سواتی سورج دیسائی کی جانکاری کے مطابق گرام پنچایت حدود میں کچرا جمع کرنےکی ذمہ داری درگا دیوی سوچھ سیوا سنگھا کو دی گئی ہے، ڈرائیور، کلینر اور 6عملہ کام کرتاہے۔ دیہات میں سے کل 22قسم کا کچرا جمع کیا جاتاہےیہاں لا کر اس کو الگ الگ کیاجاتاہے، سٹی اسکراپ نامی ادارہ پلاسٹک کی تقسیم کرتاہے، دوبارہ استعمال کی ہوئی چیزوں کی فروخت کاری سے سال 2020-21میں گرام پنچایت کو 93335 روپئے کی کمائی ہوئی ہے۔ جس میں سےعملے کی تنخواہ کے طورپر 70ہزار روپئے خرچ ہوتےہیں۔ پنچایت صدر نے بتایا کہ اس رقم کو کھاد کی فروخت کاری کےساتھ مساوی بنانےکی کوششیں جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہوناورمیں ہوئے پریش میستا قتل معاملے میں بی جے پی کا ہاتھ، کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں جانچ کا کیا مطالبہ

کانگریس لیڈراور ودھان پریشد رکن مسٹر بی کے ہری پرساد نے آج بھٹکل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ چار سال قبل پٖڑوسی تعلقہ ہوناور میں ہوئے ایک 21 سالہ نوجوان پریش میستا کے قتل میں بی جے پی کا ہاتھ ہے۔

بھٹکل میں کانکریٹ مکسنگ کرنے والی سواری اُلٹ گئی؛ ایک کی موت دوسرا شدید زخمی

کانکریٹ مکسنگ کرنے والی سواری اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ تعلقہ کے کُںٹوانی آروکی نامی مقام پرمنگل دیر رات کو پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سڑک کنارے کی ڈھلان پر سواری بے قابو ہوکر اُلٹ گئی تھی۔ مرنے والے کی شناخت ...

بھٹکل میں بدھ 8 ڈسمبر کو ہوگی عظیم الشان شعرو نغمہ کی محفل؛ ساحل آن لائن پرمشاعرہ ہوگا لائیو

بدھ 8 ڈسمبر کو بھٹکل نوائط کالونی میں عظیم الشان شعرو نغمہ کی محفل "محفل یاراں"  کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مشہور بین الاقوامی شعراء سندر مالیگاوں، الطاف ضیاء، نجم حسن پرتاپ گڑھی، سمیع اللہ برماور بھٹکلی، شکیل بھارتی، سفیان پرتاپ گڑھی، عدنان پرتاپ گڑھی وغیرہ شعراء کرام او ...

بابری مسجد کی 29ویں یوم شہادت پر ایس ڈی پی آئی نے بھٹکل سمیت ملک کے کئی شہروں میں کیا احتجاجی مظاہرہ

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بابری مسجد کی 29ویں یوم شہادت پر "بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی" عنوان  کے تحت بھٹکل سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ جس میں خواتین سمیت ہزاروں پارٹی کارکنان اور عوام شریک رہے۔

بھٹکل بدریہ کالونی میں نوجوان پر حملہ کا معاملہ؛ دکشن کنڑا اور اُڈپی سے آئے تھے حملہ آور، پڑوسی اضلاع میں پہلے سے چل رہے ہیں مقدمات

پیر کی شب  بدریہ کالونی میں ہوئے ایک نوجوان صدام حُسین پر  حملہ کے تعلق سے پولس  نے بتایا کہ  اس پر جانوروں کو چرانے والے ایک گینگ نے حملہ کیا تھا۔

اُردو اور نائطی شاعر عبداللہ رفیق کے انتقال پرمختلف اداروں کی جانب سے خراج تحسین

بھٹکل کے اُردو اور نوائطی شاعر جناب عبداللہ رفیق صاحب دو روز قبل سنیچر کو انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر مختلف اداروں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور کئی اداروں میں تعزیتی اجلاس بھی منعقد کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ہے۔