کاروار : نئے تعلیمی سال کے پہلے ہفتہ میں ہی بچوں کو لگے گا کورونا ٹیکہ

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2022, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 12/ مئی (ایس او نیوز) ضلع پنچایت  کی چیف ایکزی کوٹیو آفسر ( سی ای او)  پریانگا ایم کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق امسال نئے تعلیمی سال کے لئے اسکول کھلنے کے پہلے ہفتہ میں 12 سے 14 سال اور 15 سے 17 سال کی  عمر کے بچوں کو کووِڈ کا ٹیکہ لگایا جائے گا ۔

 اسکول اور کالجوں کے طلبہ کی کووِڈ مرض کے لئے ٹیکہ کاری (ویکسی نیشن) اور وبائی امراض پر قابو پانے کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ جائزاتی ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں بولتے ہوئے ضلع پنچایت سی ای او نے کہا کہ جن مذکورہ بالا عمر کے بچوں نے اب تک ٹیکہ نہیں لگوایا ہے انہیں پہلا ڈوز دینا چاہیے اور جنہوں نے پہلا ڈوز لیا ہے انہیں دوسرا ڈوز لگانا چاہیے ۔ اس ضمن میں مستعدی سے ٹیکہ کاری کی مہم مکمل کرنے کے لئے ڈی ایچ او ، ٹی ایچ او اور بی ای او کو چاہیے کہ وہ افسران کے ساتھ  مل کر ٹیمیں تشکیل دیں ۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن کووڈ واریئرس کے مکمل ٹیکہ کاری کے علاوہ طلبہ   کے خون میں آئرن کی کمی یعنی اینیمیا موجود ہونے کا بھی جائزہ لینا چاہیے ۔ خاص کرکے 18 سال کی طالبات کا ہیموگلوبن ٹیسٹ بھی کروانا چاہیے ۔ اور یہ کام صد فی صد ہونا چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...