کاروار میں وزیرا علیٰ نے کہا بی جےپی پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو فرقہ واریت میں جھونک رہی ہے: اتی کرم کے سلسلے میں قانون بنائیں گے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th April 2019, 6:29 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:06؍اپریل (ایس او نیوز) اترکنڑا سمیت ساحلی پٹی کے اضلاع میں بی جے پی  پسماندہ طبقات کےنوجوانوں کو اپنا ووٹ بینک بنا کر  فرقہ واریت میں انہیں جھونک رہی ہے، پولس تھانہ ، جیل جانا جیسی سزائیں وہی بھگت رہے ہیں  اور بی جےپی  بچاؤ میں ہے، ابھی اور کتنے دن ان حالات کو جاری رکھیں گے اس کو ختم نہیں کریں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے کیا۔

شہر کے مالادیوی میدان میں منعقدہ انتخابی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے  ساحلی پٹی کی سیاست، فرقہ واریت اور اتی کرم مسائل کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ  مودی دھرموں کے درمیان سنگھرش پیدا کرکے حکومت کررہے ہیں۔ سما ج میں خلیج پیدا کرکے اور پسماندہ طبقات کے نام پر نامدھاری، ماہی گیر، ہالکی وکیلگا کے نوجوانوں کو فرواریت میں جھونک کر ، ان کےخاندانوں کو یتیم بنا یا جارہاہے۔ بی جے پی والے لگاتار اس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو یہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔ سڑک کنارے کھڑے ہوکر مودی مودی پکارنے سے سماج کو انصاف نہیں ملے گا۔ ہوناور کے غریب خاندان کے قتل کےپیچھے اور اس کے بعدہونےو الے واقعات کے پیچھے کونسی سازش ہے اس پر غور کریں۔ وزیرا عظم مودی کی اترکنڑا ضلع کے لئے کیا دین ہے؟ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرکے اپنی دال گلا رہے ہیں۔ ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں والا پیغا م دینے کے بجائے سماج کو توڑنے کاکام کرنے کا الزام لگایا۔ ان سب کے لئے پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو استعمال کرتے ہوئے انہیں پیش کرکے انہیں پھنسایا جارہاہے۔ یہ سب اقتدار کے نشے میں دھت ہیں اس کو ختم کرنا لازمی ہونےکی بات کہی۔

سینکڑوں برسوں سے فاریسٹ زمین پر رہائش اختیار کرنے والے غریبوں کی پریشانی کو دور کرنا ہمارا فرض ہے، لیکن سپریم کورٹ قانون پر عمل آوری کے بہانے افسران عوام کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی طرف سے ایک مفید قانون بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں یہاں کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈےنے کیا کیا ہے؟۔ حزب مخالف بی جےپی سرکارکو کمزور کرنے کوشش کئے جانے سے افسران  ہمارے سامنے سپریم کورٹ قانون کو پیش کرکے ہماری بات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اننت کمار ہیگڈے کے متعلق عوام سے پوچھا کہ کیا 25برسوں میں اننت کمارہیگڈے نے ایک مرتبہ بھی پارلیمنٹ میں اتی کرم کے متعلق کوئی سوال پوچھا ہے؟ تم خود ان سے سوال کریں۔اور یہ بھی پوچھیں ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن کولےکر کیا کوشش کی ہے ، اگر یہ منصوبہ جاری ہوتاتو کتنا فائدہ ہوتا۔  وہیں انہوں نے عوا م  کو تیقن دیا کہ اگر ہم اقتدار میں آتے ہیں تو اس کے متعلق قانون بنائیں گے۔اننت کمار ہیگڈے کے لئے 15 برسوں تک محنت کرنے والے  سور ج نائک جیسے لیڈران کو جیل بھیجا جاتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔