وزیراعلیٰ کماراسوامی کی کار کی 13چیک پوسٹوں پرتلاشی ، کاروار میں وزیراعلیٰ نے کہا؛ دم ہے تو بی جے پی لیڈران کے گھروں پر چھاپہ مارکر دکھائیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th April 2019, 9:31 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

کاروار:4؍اپریل (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس۔جے ڈی ایس کے مشترکہ اُمیدوار آنند اسنوٹیکر  کی انتخابی ریلی میں شریک ہونے اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کاروار  پہنچے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کماراسوامی نے  سخت حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی کار کو قریب 13 چیک پوسٹوں پر روکا گیا اور کار کی تلاشی لی گئی۔ میں ایک وزیراعلیٰ ہوں اور میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے اور میری عزت اور شخصیت پر حملہ کیا جارہا ہے، ایسی گھٹیا سیاست میں نے اس سےپہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔

اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کماراسوامی نے کہا کہ گوکرن میں جب کھانا کھاکر نکلا تو دو جگہوں پر میری تلاشی لی گئی، بار بار کی تلاشی کو دیکھتے ہوئے جب میں نے وجہ دریافت کی تو مجھے بتایا گیا کہ  الیکشن کمیشن کا ایسا حکم ہے۔

کماراسوامی نے   ان کے فرزند اور منڈیا کے اُمیدوارنکھیل کے قیام کردہ ہوٹل کے کمرے پر بھی انکم ٹیکس آفسران کی  طرف سے چھاپہ مارنے کی اطلاع دیتے ہوئے  بتایا کہ  انکم ٹیکس کے اہلکاروں کو نکھیل کے ہوٹل میں بھی کچھ نہیں ملا۔ کماراسوامی نے  کہا کہ آفسران ان کی پارٹی کے اُمیدواروں کے گھروں پر چھاپہ ماررہے ہیں اور اُنہیں کچھ نہیں مل رہا ہے، کماراسوامی نے آفسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ   اگر اُنہیں چھاپے  مارنے ہی ہیں تو بی جے پی لیڈروں اور بی جے پی اُمیدواروں کے گھروں پر جاکر چھاپے مارے، اُن کے اُمیدوار بے شمار پیسے لُٹارہے ہیں سینکڑوں سواریاں اُن کے پیچھے جارہی ہیں، ہمت ہے تو اُن سواریوں کو روک کر تلاشی لیں، کماراسوامی نے آگے کہا کہ  اُن کی تلاشی کوئی نہیں لے رہا ہے۔

آئی ٹی آفسران خود لُٹیرے ہیں: کماراسوامی نے کہا کہ انکم ٹیکس کے آفسران خود سب سے بڑے لُٹیرے ہیں جن کے گھر سے سی بی آئی کے چھاپے میں 1.50 کروڑ روپئے کی رقم برآمد ہوئی  ہے۔ کماراسوامی کے مطابق بدھ کو آئی ٹی آفسران  15 لاکھ روپیہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے ہیں، یہی لُٹیرے اُمیدواروں اور عوام کو خواہ مخواہ پریشان کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...