کاروار 29 ستمبر(ایس او نیوز) بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت انکولہ تعلقہ کے شرگونجی قصبہ کے رہنے والے جیتندر گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ کاروار کے بینگا نیشنل ہائی وے 66 پر جمعہ کو پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جیتندرا، انکولہ سے کاروار جارہا تھا، بینگا کے قریب ایک موڑ پر اُس نے اپنی اگلی بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، مگر اُسی وقت سامنے سے ایک کنٹینر آگیا، غالباً ہڑبڑاہٹ میں کنٹینر کو ٹکر مارنے سے بچنے کی کوشش میں وہ بس سے ہی ٹکراگیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کاروار ٹریفک پولس جائےوقوع پر پہنچی اور جائزہ لیتے ہوئے معاملہ درج کرلیا۔