کاروار: موسم باراں میں کورونا وائرس کو لےکر چوکنا رہیں: اسکولوں کی دوبارہ شروعات کو لےکر تحریری رپورٹ سونپنے وزیر راملو کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th June 2020, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

کاروار: 9؍جون (ایس اؤ نیوز) موسم ِ باراں میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، اسی طرح اسکولوں کو شروع کئے جانےکے متعلق تحریری طورپرلوگوں کو اپنی  رائے دینے کی ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار ریاستی وزیر برائے صحت شری راملو نے کیا۔ 

وہ یہاں پیر کو کاروار کے ڈپٹی کمشنر  دفتر کے ہال میں منعقدہ کووڈ-19انسدادی اقدامات کا جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بات کررہے تھے۔ انہوں نے افسران سے کہاکہ کورونا وائرس کے سلسلے میں عوام میں مکمل بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا کیا اقدامات اٹھائے جانے چاہئے اس تعلق سے غور وفکر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سرکاری اسپتالوں کو سدھارا جارہاہے۔ سبھی ضلعی اسپتالوں کے مریضوں کو آکسیجن کا انتظام کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹروں کے تقرر پر کارروائی جاری رہنےکی بات کہی۔

وزیر راملو نے بتایا کہ کورونا وائرس کو روکنے کی کوشش میں دیگر امراض کے متعلق غفلت نہ برتیں، ضلع میں پھیلنے والے دوسرے امراض کے متعلق بھی جانکاری حاصل کریں ، انہوں نے   ضلع میں کورونا کو بہتر طریقے پر قابو پانے   پر افسران کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ  ضلع میں ہرسال ابھرنے والی بندر بخار کا پرانے طریقے پر ہی علاج کیاجارہاہے، اس سلسلے میں نئی تحقیق ہونی چاہئے ، سرکاری سطح پر غور کیاجارہاہے تاکہ کوئی نئی دوائی کی تحقیق ہو۔ وزیر راملو نے خاص کر بتایا کہ ریاست میں اگلے دومہینوں میں 82 ہزار زچگیاں ہونے کا اندازاہے۔ اگر ان میں کورونا وائرس کی علامتیں نظر آتی ہیں تو ہی کووڈ -19کی جانچ کرائیں ۔

6109لوگوں کے نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے: ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح بہترہے۔ اب تک 96 معاملات میں سے اب صرف 22معاملات زیر علاج ہیں ، زیر علاج 8لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں انہیں 9جون کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ ضلع میں ابھی تک 6109لوگوں کے تھوک کے سیمپلوں کی جانچ کی جاچکی ہے، کاروار میں قائم کردہ لیباریٹری میں پیر سے مکمل طورپر کام شروع ہوچکاہے۔ ضلع میں ضرورت پڑنے پر بیک وقت 2 ہزار لوگوں کا علاج کئے جانے کے انتظامات ہیں۔ 

اس موقع پر رکن اسمبلی روپالی نائک نے وزیر موصوف سے انکولہ میں ماہر اطفال ڈاکٹر کا عہدہ خالی رہنے کی بات بتائی تو وزیر راملو نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ قریب کے اسپتال میں موجود ڈاکٹر کو تین دن انکولہ اسپتال میں خدمات انجام دینے کی ہدایات دی جائیں گی اور نئے تقرر کے لئے بھی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت کے سی ای اؤ محمد روشن ، ایس پی شیو پرکاش دیوراج ، ایڈیشنل ڈی سی ناگراج سنگریر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی