کاروار : 5 سال سے کم عمر بچوں کے آدھار کارڈس کے لئے قریوں میں قائم ہونگے 'بال آدھار کارڈ' مراکز

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2022, 11:52 AM | ساحلی خبریں |

کاروار، 12؍مئی (ایس او نیوز) دیہی علاقوں سے چھوٹے بچوں کو آدھار کارڈ بنوانے کے لئے  شہروں تک لانے اور لے جانے میں والدین کو جو دشواریاں پیش آتی ہیں ان کا ازالہ کرنے کے لئے اب قریوں کے اندر ہی پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لئے 'بال آدھار کارڈ ' مراکز قائم کیے جائیں گے۔
    
ضلع ڈپٹی کمشنرمولئی موہیلن کے مطا بق پہلے مرحلے کے طور پر ضلع 10 قریوں میں ایسے آدھار کارڈ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا کارڈ بنوائے جائیں گے ۔ اور یہ کارڈ نیلے رنگ کے ہونگے ۔ خیال رہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کے آدھار کارڈ بنوانے کے لئے بایومیٹرک پہچان لازمی نہیں ہوتی ۔ سات سال کی عمر میں ان بچوں کی بایومیٹرک پہچان اَپڈیٹ کروانا ہوتا ہے ۔ اگر بالفرض سات سال پورے ہونے کے بعد بایومیٹرک اَپڈیٹ نہیں کیا گیا تو پھر وہ کارڈ معطل کیا جاتا ہے ۔ 
    
فی الحال منڈگوڈ تعلقہ  کے اندور ، نندی کٹّہ ، ہلیال کے کیسرولّی ، ڈانڈیلی کے امبیکا نگر ، جوئیڈا کے  رام نگر ، سرسی کے بنواسی ، کمٹہ کے مرجان ، ہلیال کے گنڈولی ، ہوناور کے کھروا، سداپور کے تیریہلّی کانسور جیسے مقامات پر بال آدھار کارڈ سینٹر قائم کیے جائیں گے ۔ اس کے بعد مرحلہ وار دوسرے تعلقہ جات میں بھی ایسے سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔