کاروار کے چنڈیا قومی شاہراہ پر کار اور ٹپر کی ٹکر : میاں بیوی دونوں ہلاک ؛ دو شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th January 2020, 7:12 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:27؍جنوری(ایس اؤ نیوز)کاروار تعلقہ چنڈیا کے قریب قومی شاہراہ 66پر آلٹو کار اور ٹپر کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی دونوں جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے، البتہ  پچھلی سیٹ پر سوار  ماں اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ پیر کو پیش آیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق پڑوسی ریاست گوا سے بتایا گیاہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کار گوا کے وشنو ایم نائک کی ملکیت ہے۔ مہلوکین کی شناخت ہونی باقی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کار انکولہ سے کاروار ہوتے ہوئے غالباً گوا جارہی تھی، جبکہ  ٹپر لاری مخالف سمت سے آرہی تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کاروار میں ابتدائی علاج کے بعد گوا اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

 کاروار پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی