اترکنڑا ضلع میں صرف دو برسوں میں 100کے قریب پوکسو مقدمات : جنسی لذت کےظلم اور استحصال کا شکار ہورہے ہیں نابالغ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th September 2022, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)عصمت دری ، جنسی  ہراسانی اور ظلم کو روکنے کےلئے سال 2012میں جاری کئے گئے پوکسو قانون کے تحت اترکنڑا ضلع   میں صرف دوبرسوں میں قریب 100کیس درج ہوئےہیں۔  عدالت کی سزائیں ، پولس  لاٹھی کی مار کے باوجود بے خوف ہوکر نابالغوں پر ظلم جاری ہے۔ چند ایک گندی  ذہنیت والوں کی عیاشی کےلئے نابالغ بچے  استحصال کا شکار ہو رہے ہیں  جس سے ضلع کے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ 

ضلع میں گذشتہ دو برسوں میں یعنی 2021سے 2022تک کل 98پوکسو کیس درج ہوئےہیں۔ کاروار خواتین  پولس تھانہ  میں 9، منڈگوڈ میں 12، ہلیال میں 9،یلاپور میں 7 اور سرسی کے  پولس تھانوں میں 11 اوربنواسی میں 5مقدمات درج ہوئےہیں۔ ساحلی پٹی کے ہوناور پولس تھانےمیں سال 2020سے 2022تک 10کیس درج ہوئےہیں۔ منڈگوڈ میں سب سے زیادہ کیس درج ہوئےہیں تو سرسی دوسرے نمبرپر ہے۔ خاتون پولس تھانہ کدرا  اور  کاروار کے دیگر پولس تھانوں میں کل 14معاملات درج ہوئےہیں۔ ہلیال ، یلاپور، بنواسی میں زیادہ کیسس ہوئےہیں۔

کہا جارہا ہے کہ 18سال سے کمر والی لڑکیوں کے پیار محبت کے قصے ، گمشدگی ، بین ذات شادی معاملات میں پوکسو قانون کا غلط استعمال ہورہاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ  جنسی ظلم ہونے کی بنیاد پر پوکسو قانون کے تحت کیس درج کرلیاجاتاہے۔ مگر چند والدین نے  دیگر معاملات کو لےکر بھی اسی قانون کے تحت شکایتیں درج کی ہیں۔ زیادہ تر معاملات عدالت اور پولس تھانوں میں پوچھ تاچھ کے مرحلے میں ہیں۔ اسی طرح  متاثرین اور والدین کی لاپرواہی کے چلتے چند پوکسو معاملات حل  نہ ہونے کی بات  بھی کہی جارہی ہے۔

شکایت کے بعد خاموشی :جنسی ہراسانی یا ظلم معاملات کے متعلق افسران کا کہنا ہے کہ جب جنسی ہراسانی یا ظلم کا معاملہ پیش آتاہے تو متاثرین اور والدین یاسرپرستان ملزموں کےخلاف پوکسو کےتحت کیس درج کرواتے ہیں ۔ اس کے بعد ہونےوالی جانچ، تفتیش یا پوچھ تاچھ میں تعاون نہیں کرتے ۔ معاشرے کے دباؤ کے چلتے پولس تھانےمیں شکایت تو درج کرتےہیں پھر اس کے بعد خاموش یا غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرلیتے ہیں۔ آفسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ  چند معاملات کے دوران ملزموں کی دھمکیوں یا پھر پیسہ کی لالچ میں آکر متاثرین عدالت میں حاضر نہیں ہوتے  ج سے کیس کمزور  پڑجاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔