کاروار: گو ا سے لوٹ رہا ہے مہاجر مزدوروں کا ہجوم۔ ماجالی میں سرکاری افسران اور بسیں ہیں تیار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2020, 12:42 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

کاروار6/مئی (ایس او نیوز) ملک میں لاک ڈاؤن لاگو ہونے کے بعد گزشتہ 42 دنوں سے کرناٹکا کے ہزاروں مزدور ریاست گوا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ان مہاجر مزدوروں کوگوا سے واپس لانے اور ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے حکومت کرناٹکا نے پوری طرح تیاریاں کرلی ہیں۔   چونکہ ان مزدوروں کو ضلع شمالی کینرا سے گزر کر ریاست کے دیگر مقامات تک جانا ہے اس لئے ان کو کاروار میں ماجالی سرحد پر  کے ایس آ ر ٹی سے بسوں کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ایک ہفتے تک چلے گاسلسلہ:     مہاجر مزدوروں کی آمد کا سلسلہ بدھ کے دن صبح سے شروع ہونے والا ہے اس لئے یہاں پرمناسب تعداد میں سرکاری بسوں کا انتظام کرنے کے علاوہ افسران کی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔گوا سے مہاجر مزدوروں کی آمد اور پھر اندرون ریاست ان کی روانگی کا سلسلہ ایک اندازے کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک چلنے والا ہے۔پتہ چلا ہے کہ کاروار کی سرحد پر جنوبی کرناٹکا کے اضلاع شیموگہ، چکمگلورو، ٹمکورو، بنگلورو، منگلورو، کولار وغیرہ کی طرف جانے والے مزدور پہنچیں گے جبکہ شمالی کرناٹکا کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزدور بیلگاوی کی سرحد پرپہنچنے والے ہیں۔

 سرکاری بسوں کا انتظام:    کے ایس آر ٹی سی کے ذرائع کے مطابق مزدوروں کو ان کے گاؤں تک پہنچانے کے لئے  300بسیں مختص کی گئی   ہیں۔اور اس کام کو بحسن وخوبی انجام دینے کے لئے ضلع شمالی کینرا کے سابق ایس پی ونائیک پاٹل کو نوڈل آفیسر کے طورپر نامزد کیاگیا ہے۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام مزدوروں کو اپنے اپنے گھر پہنچنے کی سہولت فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ ہوا ور اس کے پیش نظر کوئی سیاسی رنگ پیدا نہ ہوجائے جو ریاست میں ایڈی یورپا کے لئے پشیمانی کا سبب بن جائے۔دوسری طرف کے ایس آر ٹی سی کے ذمہ داران کے لئے اپنے عملے کی صحت اور ان کاتحفظ بھی ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے، جس سے نپٹنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

 مزدوروں کی طبی جانچ:    گوا اور کرناٹکا کی سرحد پر مزدوروں کی آمد کے بعد سب سے پہلے ان کا طبی معائنہ کیاجائے گا۔ چونکہ سابقہ الیکشن کے موقع پر اسی راستے سے تقریباً 2000مزدوروں کو گوا سے کرناٹکا میں لایا گیا اور اس وقت بھی تمام مزدوروں کی طبی جانچ کی گئی تھی، اس لئے اس تجربے کی روشنی میں اب کی بار محکمہ صحت کے افسران کو زیاد ہ پریشانی نہیں ہوگی۔ پھر ان مزدوروں کو کاروار کے سرکاری اسپتال میں مزید تفصیلی جانچ کے لئے لایا جائے گا۔اور بیماری کی کوئی علامت نہ ہونے کی صورت میں ان کو اپنے اپنے گھر کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ضلع ڈی سی نے بتایا کہ ان مزدوروں کو آروگیہ سیتو ایپ پر فارم بھرنے کے بعد اور ان کو ایپ پر رجسٹر کرنے کے بعد ہی کاروار سے آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔اس کام کی ذمہ داری کاروار اسسٹنٹ کمشنر ایم پریانگا اور بلدیہ کے ایکزیکٹیو انجینئر آر پی نائک کو سونپی گئی ہے۔

 گوا سے کنڑیگاس کو بھگانے کی تحریک:     پچھلے کچھ عرصے سے سننے میں آرہا ہے کہ گوا میں موجود ہزاروں کنڑیگا مزدوروں کو وہاں سے بھگانے کے لئے ’پوگو‘ (پرسن آف گوون آریجین)نامی ایک انقلابی تحریک وہاں سرگرم ہوگئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اسے گوا کی ریاستی حکومت کی درپردہ تائید بھی حاصل ہے۔ اس تحریک کامقصد گوا کے لوگوں کو ہی ریاست میں رہنے کے مواقع فراہم کرنا اور باہری لوگوں کو گوا سے خالی کروانا ہے۔ان کا خیال ہے کہ باہری لوگوں کے گوا میں موجود رہنے سے گوا کے جو اصلی باشندے ہیں ان کے حقوق مارے جارہے ہیں اور ان کے روزگار کے مواقع بیرون ریاست کے مزدور چھین رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی مرتبہ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور باہری مزدوروں کے ٹھکانوں پر حملے بھی ہوئے ہیں۔اب ایسا لگتا ہے کہ کورونا وباء کی صورت میں ’پوگو‘ کے لئے اپنے مقاصد پورے کرنے کا موقع ہاتھ آگیا ہے۔لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی مزدوروں کے گوا سے چلے جانے کے بعد ریاست میں ماہی گیری، صفائی، تعمیرات وغیرہ کے شعبوں پر بڑا اثر پڑنے والا ہے، کیونکہ ان شعبہ جات میں پوری طر ح دیگر ریاستوں کے باشندے چھائے ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔