اترکنڑا ضلع میں 9لو گوں کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو :بھٹکل کی خاتون سمیت 8 لوٹے گھر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2020, 6:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار: 14؍جون (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں سنیچر کو ایک ہی دن مہاراشٹرا اور تمل ناڈو سے پہنچنے والے  9لوگوں میں کورونا پوزیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری طرف  شہر کے کمس اسپتال میں زیر علاج 8افراد صحت یاب ہوکر گھر بھی لوٹ گئے ہیں جن میں بھٹکل کی خاتون بھی شامل ہیں۔ اس طرح  ضلع میں کل متاثرین کی تعداد 109ہوگئی ہے  جن میں  93 لوگ صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔

کاروار کے دو، کمٹہ کے دو، ڈانڈیلی ،سرسی اور جوئیڈا کے ایک ایک فرد اور تمل ناڈو سے آنے والے ہلیال کے دو افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو کے کوئمبتور سےہلیال پہنچنے والے 14سالہ لڑکے کے 45سالہ والد، اس کے 12سالہ بھائی کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ اس طرح ہلیال میں ایک ہی ہفتہ متاثرین کی تعداد 4ہوگئی ہے۔  اسی طرح ڈانڈیلی کی ایک 9سالہ لڑکی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ لڑکی 7جون سے مہاراشٹرا کے تھانے شہر سے اپنے والدین کے ساتھ گاؤں لوٹی تھی ۔ فی الوقت لڑکی اور اس کے رابطہ میں آنے والے سبھی لوگوں کو ڈانڈیلی کے سرکاری اسپتال میں کوارنٹائن میں رکھاگیا ہے۔

مہاراشٹرا سے آکر کوارنٹائن میں رہنےو الے کاروار کے 39سالہ مرد اور 35سالہ عورت ، جوئیڈا تعلقہ کی 24سالہ عورت کی رپورٹ  پوزیٹیو آئی ہے۔ رتنا گری سے کمٹہ آنے والے 33سالہ شخص کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آئی ہے جب کہ وہ اپنی کوارنٹائن کی مدت ختم کرکے گھر لوٹ  چکے ہیں۔ اس کے بعد ان کے رابطے میں آنے والے 12افراد کو کوارنٹائن میں رکھاگیا ہے۔

بقیہ مہاراشٹرا سے آکر کمٹہ کے ہوٹل میں قیام کردہ 62سالہ بزرگ ،ممبئی سے بذریعہ کار سرسی پہنچے 63سالہ بزرگ عورت کو بھی کورونا پوزیٹیو آیا ہے۔ ان کے ساتھ کار میں 6لوگ تھے ، جن کا تھوک سیمپل لے کر جانچ کیاگیا ہے سبھی کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔

8لوگ صحت یاب : کووڈ-19سے صحت یاب ہوکر 8لوگ کاروار کے کمس اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔ یلاپور کی دو عورتیں ، دو مرد اور دو بچے ، بیرونی ملک سے کاروار پہنچے 34سالہ مرد ، اور بھٹکل کی 30 سالہ خاتون کورونا سے چھٹکار ا پانے والوں میں شامل ہیں۔ انہیں ضلع سرجن ڈاکٹر شیوانند کوڈتلکر اور عملے نے وداع کیا۔

یاد رہے کہ بھٹکل کی خاتون کی اسپتال سے رخصتی کے ساتھ ہی بھٹکل اب کورونا پاک تعلقہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...