پاکستان کرتارپور کوریڈور کو لے کر تمام مطالبات ماننے کوتیار، روز 5000 زائرین کر سکیں گے درشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2019, 10:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کے دباؤ میں آخر پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کو لے کر تمام مطالبات مان لی ہے۔واہگہ، پاکستان کی طرف ہوئی میٹنگ میں ہندوستان اور پاکستان کے حکام کی ملاقات ہوئی، جہاں ہندوستان نے خالصتان معاملے پر پاکستان کو ایک ڈوزیر تفویض کیا اور صاف الفاظ میں پاکستان سے کہا کہ اس کوریڈور کا استعمال ہندوستان مخالف پروپیگنڈا کے لئے استعمال نہ ہو۔اب یہ سفر ہفتے کے ساتوں دن،’بغیر ویزا‘ کے ہو سکتا ہے، پہلے پاکستان کی طرف سے ویزا فیس کی مانگ تھی، جبکہ ہندوستان یہ سفربغیرکسی فیس لیے چاہتا تھا،اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ مسافر اکیلے بھی سفر کر سکتے ہیں اور گروپ میں بھی، پیدل مسافروں کے لئے بھی سفر کرنا ممکن ہوگا۔زیرو پوائنٹ راوی دریا پر آل ویدر پل کی تعمیر کی مانگ کو بھی اسلام آباد ماننے کو مجبور ہوا، لیکن پاکستان نے کہا ہے کہ اس کی طرف اس کی تعمیر میں وقت لگے گا، وہیں ہندوستان وقت رہتے اس کوریڈور کو کھولنے کے لئے عبوری نظام کرے گا۔پاکستان یہ بات بھی مان گیا ہے کہ روزانہ 5000 مسافر دربار صاحب کرتارپور کے درشن کر سکیں گے۔ہندوستانی پاسپورٹ کے ساتھ اوسی آئی کارڈ ہولڈرز کے لئے بھی یہ کوریڈور کھلے رہیں گے۔وہیں ہندوستان نے خالصتانی پروپیگنڈا کو لے کر بھی تشویش ظاہرکی اور پاکستان کو خالصتان حامیوں پر ایک ڈوزیر بھی پاکستان کو تفویض کیا۔پاکستان نے بات چیت سے دو دن پہلے گوپال چاولہ کو پاک ایس جی پی سی سے باہر کیا تھا، لیکن دوسرے خالصتانی حامی امیر سنگھ کو جگہ دی ہے،اگرچہ پاکستان نے یقین دلایا کہ اس کی زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں ہو گی۔اسی درمیان پاکستانی ذرائع نے بتایا کہ امیر سنگھ کو بھی پاکستان ایس جی پی سی سے ہٹا دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...