ہریانہ حکومت کرتارپور جانے والے سکھ عقیدت مندوں کا اٹھائے گی خرچ سی ایم کھٹر کا اعلان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2019, 8:02 PM | ملکی خبریں |


چندی گڑھ،07/نومبر(آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت گرو نانک دیو کا 550 ویں جینتی منانے کے لئے پاکستان کے کرتارپور صاحب جانے والے 5,000 سے زائد عقیدت مندوں کو پنجاب کے گرداس پور تک مفت سفر کی خدمت مہیا کرائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں ریاست سے تقریباً 5,500 عقیدت مندبسوں اور ٹرینوں سے گرداس پور واقع ڈیرہ بابا نانک پہنچیں گے۔

کھٹر کے حوالے سے کہا گیا کہ گرداس پور کے ڈیرہ بابا نانک پہنچنے تک ان عقیدت مندوں کا خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نو نومبر کو ڈیرہ بابا نانک میں کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کریں گے۔یہ کوریڈور پاکستان میں پنجاب صوبے کے ناروول ضلع میں کرتارپور واقع گرودوارہ دربار صاحب کو گرداس پور کے ڈیرہ بابا نانک سے جوڑیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...