کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی کے10سے زیادہ ایم ایل ایز وزیراعلیٰ یڈ یورپا سے ناراض

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2020, 8:47 PM | ریاستی خبریں |

بیدر،29؍مئی(ایس او نیوز؍محمدامین نواز) کرناٹک میں برسراقتدار بی جی پی کے10سے زیادہ ایم ایل ایزوزیراعلیٰ یڈ یورپا سے ناراض ہیں۔ارکانِ اسمبلی نے آپس میں ملاقات کی اور پارٹی ہائی کمان کو چیف منسٹرکے خلاف ملاقات کرکے شکایت کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ارکانِ اسمبلی نے الزام لگایا ہے کہ کورونا بحران کے دوران وزیر اعلیٰ نے ارکانِ اسمبلی سے بات چیت نہیں کئے ہیں۔یہ الزام بھی لگایا گیا ہے وزیراعلیٰ مقننہ اسمبلی میں کورونا بحران پر توجہ نہیں دے رہے ہیں ایسی صورتحال, میں ارکانِ اسمبلی اب پارٹی ہائی کمان سے شکایت کریں گے۔؎

وزیراعلیٰ یڈ یورپا نے گذشتہ 3ماہ سے کسی رکن اسمبلی سے بات نہیں کی ہے اور نہ ہی ان سے ملاقات کی ہے۔ حکومت کے کام کاج کچھ ارکانِ اسمبلی کی نظر میں انتہائی ناقص ہے‘ جس کی وجہ سے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔زیادہ تر ناراض ایم ایل ایز کا تعلق شمالی کرناٹک سے ہے اراکینِ اسمبلی نے ایک اپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔