کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے ہاتھوں بیدر ایرپورٹ کا شاندار افتتاح ؛ دو گھنٹے سے بھی کم وقت پر بیدر سے بنگلور پہنچنا ہوگیا ممکن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th February 2020, 8:22 PM | ریاستی خبریں |

بیدر۔7/فروری۔(محمدامین نواز/ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا  کے ہاتھوں آج  جمعہ کو  بیدر میں ایرپورٹ کا شاندار افتتاح کیا  گیا جس کے ساتھ ہی بیدر سے بنگلور کا سفر دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ممکن ہوگیا۔  شہری ہوابازی کی وزارت نے آج بیدر ایر پورٹ سے بنگلورو کیلئے پہلی  راست پرواز  کو ہری جھنڈی دکھائی۔

خیال رہے کہ  ایر پورٹ کو علاقائی رابطہ اسکیم۔اُڑان   ملک  کے عام شہری (آر سی ایس۔اڑان) کے تحت اس ایر پورٹ کو دوبارہ تیار کیا گیا تھا۔جس کو کرنے کیلئے11کروڑ روپیے خرچ کئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ  ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کی مدد سے اس ائرپورٹ کی شرعات کی ہے۔

ٹروجیٹ ائرلائن کے ذریعے  روزانہ بنگلور۔بیدر روٹ پر سروس شروع کی گئی ہے اور کرناٹک کے چیف منسٹر مسٹر بی ایس یدی یورپا نے آج بیدر ایر پورٹ سے پہلی پرواز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سیویل ایویشن کے سکریٹری مسٹرپردیپ سنگھ کھڑولا اور بیدر کے رکن پارلیمنٹ مسٹربھگونت کھوبا موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور سے میرے ساتھ متعدد  ارکانِ اسمبلی کم وقت میں بیدر پہنچ گئے۔ جبکہ عام طورپر ٹرین اور بس سے بیدر سے بنگلورو کا سفر 12گھنٹے کا ہے۔انھوں نے بیدر کے  عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس ہوائی سفر کا فائدہ اُٹھانے کی بات کہی۔

بیدر ایر پورٹ ٹروجیٹ نیٹ ورک کا 24واں اسٹیشن ہے۔ایک عام آدمی اب یہاں سے ہوائی سفر کرسکتا ہے۔اس موقع پر پردیپ سنگھ کھڑولا نے کہا کہ نو تعمیر کردہ ایر پورٹ ہندوستان میں مناسب ہوائی رابطے کے قیام کیلئے وزارت شہری ہوا بازی کا عزم اور پختگی کی علامت ہے۔حکومت کرناٹک اور ہندوستانی فضائیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے اُڑان کی انچارج جوائنٹ سکریٹری اوشا پدھی نے 250ویں روٹ شروع کرکے پرواز کے تحت حال ہی میں حاصل کردہ کامیابی کے ضمن میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بنگلور۔بیدر روٹ کا افتتاح کے ساتھ ایم او سی اے اس اسکیم کے تحت 252روٹس اور45ایرپورٹس کو کامیابی کے ساتھ عمل میں لایا ہے۔بیدر ایر پورٹ کے افتتاح کے ساتھ کرناٹک میں 8ویں ایر پورٹ کے آغاز کی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔ایم او سی اے نے بیدر کے ایر فورس اسٹیشن (فضائیہ کے اڈے)کو نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کا کام ہاتھ میں لیا تھا‘کیونکہ بیدر کے لوگوں کو ہر طرح کے انتظامی کاموں کیلئے بنگلور جانا پڑتا تھا اور ٹرین یا بس کے ذریعہ 11گھنٹوں سے زائد وقت تک کا سفر کرنا پڑتا تھا۔اب بیدر ایر پورٹ کا افتتاح ہوگیا ہے بیدر کے لوگ بیدر سے بنگلور اور ملک کے دیگر علاقوں میں چند گھنٹوں میں  آسانی کے ساتھ پہنچ سکیں گے۔

کرناٹک  کا شہر بیدر  تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ شہر کی بیدری دست کاری پوری دنیا میں شہرہ آفاق کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ قدیم دستکاری ہے جو بیدر کی بھرپور ورثے و ثقافت کی گواہ ہے۔اس کے علاوہ بیدر میں تاریخی یادگاروں میں مسجدِ سولہ ستون جو اندرون قلعہ میں واقع ہے۔اندرون قلعہ میں رنگین محل‘ترکش محل‘ گگن محل‘تخت محل‘ اور ایشیاء کی پہلی یونیورسٹی جامعہ مدرسہ محمو دگاوان سیاحوں کا دل موہ لیتے ہیں۔

بیدر ایرپور ٹ کے افتتاح کے موقع پر بیدر ضلع انچارج منسٹر پربھو چوہان‘بیدر ضلع کے ارکانِ اسمبلی‘مسٹر ایشور بی کھنڈرے‘جناب محمد رحیم خان‘بنڈپا قاسم پور‘راج شیکھر پاٹل‘بی نارائین راؤ‘ارکانِ قانون ساز کونسل رگھوناتھ ملکا پورے‘ وجئے سنگھ‘اور اروند ارلی کے علاوہ شریمتی رتنا پربھا چیرپرسن اسکیل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی و دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...