آروگیہ کوچا۔108ایمبو لینس سرویس کو ترقی دی جا ئے گی ، جدید ٹکنا لوجی کے ذریعہ منصوبہ کو حکومت کی منظوری حاصل: ڈاکٹر سدھا کر

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2022, 12:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)ریاستی وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر کے سدھار کر نے بتا یا کہ ریاست میں ایمرجنسی طبی خدمات کو مضبوط کرنے آرو گیہ کوچا۔108 خدمات کو جدید ٹکنا لوجی کے ذریعہ ترقی دینے کی اسکیم کو ریاستی حکومت نے انتظامی منظوری دی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ جدید طبی خدمات کی مانگ کے تحت ایمبولنس خدمات کی ترقی بھی ضروری ہے، اس لئے نئے طرز کی ایمبو لنس خدمات فراہم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایمبو لینس خدمات میں سدھار لانے جدید ٹکنا لو جی اپنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ قو می طبی مہم کے رہنما خطوط کے مطابق ایک لاکھ کی آبادی کے لئے ایک بیسک لائف سپورٹ ایمبو لینس(بی ایل ایس) اور فی کس 5لاکھ آبادی کے لئے ایک اڈوانسڈ لائف سپورٹ ایمبو لینس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ایک ایمبو لینس 24گھنٹوں میں 4 سے زیادہ معا ملات کی دیکھ بھال کرے اور120کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرے تو ایسے مقام پر ایک اور ایمبو لینس کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ موجودہ ایمبو لینس کی تعداد710سے بڑھا کر 750کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں 40فیصد اے ایل ایس اور 60فیصد بی ایل ایس ہوں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ حکومت نے نئے380 ایمبو لینس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں 340قدیم ایمبو لنس کی جگہ لیں گے بقیہ40نئے ہوں گے۔

ڈاکٹر سدھا کر نے بتا یا کہ عوام اور ایمبو لینس عملہ کے درمیان پل کا کام کرنے والے کمانڈ سنٹر کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے تحت کال سنٹر میں عملہ کی تعداد 54سے بڑھا کر75کی جا ئے گی۔انہو ں نے بتا یا کہ کمانڈ سنٹر میں ایمبو لنس کی جی پی ایس ٹراکنگ، عملہ کی بائیو میٹرک حاضری،ایمبو لینس خدمات کی لائیو اسکمنگ،آن لائن انسانی وسائل کی دیکھ بھال،مریضوں کی خدمات کی الیکٹرانک دستاویزات،شکایات کی وصو لی و دیگر سہو لتیں شامل ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔