کرناٹک کو2025تک ملیریا سے پاک قرار دینے کا نشانہ مقرر: ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2022, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او  نیوز)ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے افسران کو ہدایت دی کہ ملیریا سمیت متعدی امراض پر مکمل طو ر پر قابوپانے عوام میں بیداری ضروری ہے اسلئے ملیریا سے زیادہ متاثر اضلاع کا دورہ کر کے عوام کو احتیاط برتنے پرزور دیا جائے۔وکاس سودھا میں محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے 2025تک کرناٹک کو ملیریا سے پاک قرار دینے کے موضوع پر منعقد کارگاہ میں شرکت کر تے ہو ئے ڈاکٹر سدھا کر نے اس بات کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ملیریا کے لئے جانچ کا انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے زیادہ اموات واقع ہو ئی تھیں۔انہوں نے بتا یا کہ 80اور90کے دہے میں ہر قسم کے بخار کے موقع پر ملیریا کا ٹسٹ کیا جا تا تھا،اسی طرح حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے تا کہ ملیریا پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ملیریا،ڈینگو اور دیگر متعدی امراض میں برسات کے موسم میں اضافہ ہوتا ہے،ریاست کے13اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو ئی ہے،جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے جس سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے جو متعدی امراض پھیلنے کا سبب ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سدھا کر نے بتایا کہ ملک میں 2020میں 1لاکھ86ہزار532ملیریا کے معاملات کا پتہ چلا ہے جن میں کرناٹک میں 1,701معا ملات درج ہوئے یعنی ریاست کا حصہ0.9فیصد تھا۔انہوں نے بتا یا کہ امسال دنیا میں 121کروڑ افراد ملیریا کا شکار ہو ئے ہیں جن میں 6.77لاکھ افراد ہلاک ہو ئے ہیں،ریاست میں ملیریا پر قابو پا لیا گیا ہے جس کے لئے متعلقہ افسران قابل تعریف ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ ملیریا کو عام بیماری تصور کر تے ہو ئے غفلت نہ برتیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ6ماہ میں ملیریا کے100معا ملات درج کئے گئے ہیں رواں بارش کا موسم چیلنج ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ جنوبی کنڑا اور اڑپی اضلاع میں ملیریا کے معاملات زیادہ درج کئے جا رہے ہیں،جنگلاتی علاقہ کی اکثریت والے اضلاع میں معا ملات زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے نو کرناٹک کی تعمیر کا خواب دیکھا ہے جو صحت مند کرناٹک کی تعمیر سے ہی ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ صرف ملیریا ہی نہیں تب دق پر بھی قابو پانا بھی بے حد ضروری ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سدھا کر نے ملیریا سے نمٹنے بیداری لانے مرکز حکومت کی جانب سے پوسٹر تیار کرنے کے مقابلے میں جیت حاصل کرنے والی طلبہ او نی ہیگڈے کو تہنیت پیش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔