کرناٹک  وقف بورڈ کی جانب سے طالبات کے لئے 10نئے پی یو سی کالجس کے قیام

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2022, 12:33 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور اوقافی جائیدادوں کے مسائیل کی عاجلانہ یکسوئی کا  صدرکرناٹک وقف بورڈ کا تیقن؛ گلبرگہ میں صدر کرناٹک وقف بورڈ  شافعی سعدی صاحب کا میڈیا سے خطاب

گلبرگہ،30؍مئی(ایس او نیوز؍راست) کرناٹک وقف بورڈنے ریاست کرناٹک کیمختلف مقامات پر طالبات کے لئے 10نئیپی یو سی کالجس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کے صدر نشین جناب شفیع   سعدی کے صحافتی بیان کے بموجب یہ کالجس  ریاست کے  اضلاع گلبرگہ، یادگیر اور رائچورکے علاوہ دیگر مقامات پر قائم کئے جائیں گے۔  کل ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا این کے شافعی سعدی صاحب نے کہا کہ وقف بورڈ نے طئے کیا ہے کہ مسلمانوں میں تعلیم سے متعلق بیداری پیدا کرنے کا وقف بورڈ نے فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ مسلم نوجوانوں کو مقابلہ جاتی امتحانات آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے لئے تیار کرنے کے لئے کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے ایک تمام ضروریات سے لیس کوچنگ سنٹر کی عمارتتعمیرکی جارہی ہے ۔ اس مقصد کے لئے وقف بورڈ نے لال باغ بنگلور میں 30.000مربع فیٹ اراضی بھی حاصلکرلی ہے۔ اس عمارت کی تعمیر کے لئے جون کے مہینہ میں سنگ بنیاد نصب کرنے کی تقریب منعقد کی جائیگی۔ ممتاز انسان دوست اور فیاض شخص جناب ضیا اللہ شریف نے اس مرکز کی تعمیر کے لئے اپنی جانب سے 15کروڑ روپیوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ٹمکورمیں ایک ڈگری کالج اور ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 2.5کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ ااتوارکے دن انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے اجلاس ہال میں ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے ایک  سوال کے جواب میں جناب سعدی نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے  عنقریب اس کی ملکیت والی نئی املاک کا سروے کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ وقف جائیدادوں کو واپس لینے کا بیڑا اٹھایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ یا شکایات کے لئے واٹس اپ نمبر 9035827059پر شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔ صحافتی کانفرینس میں شیخ خواجہ اتنور صدر نشین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی، سید سرمست صدر کرناٹک اسٹیٹ مجلس ٹیپو سلطان، سعید الدین قادری نائب صدر ضلع وقف مشاورتی کمیتی یادگیر، صدام حسین ڈائیریکٹر کے ایم ڈی سی بنگلور، اسسٹنٹ انجنئیر غلام محمد استاد، حضرت علی نداف ضلع وقف آفیسر گلبرگہ خواجہ گیسو دراز موظف محکمہ تعلیمات اور مرزا انور بیگ سماجی کارکن موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...