کرناٹکا اردو چلڈرنس اکادمی کا یادگار مشاعرہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2023, 8:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29جنوری(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سہ روزہ جشن اطفال کی اگلی کڑی کل ہند مشاعرہ ۲۶؍جنوری ۲۰۲۳ء؁ کی شب میں منعقد ہوا۔ لطف کی بات یہ ہوئی کہ مشاعرے کے باضابطہ آغاز سے پہلے ایک افتتاحی نشست ہوئی جس میں پروفیسر ارتضیٰ کریم، پروفیسر اعجاز علی ارشد، پروفیسر دبیر احمد، پروفیسر مشتاق عالم قادری، ڈاکٹر مشتاق حیدر، ڈاکٹر اقبال حسین، ڈاکٹر سالک جمیل کے علاوہ بھی بہت سارے مندوبین نے شرکت کی۔ پروفیسر ارتضیٰ کریم نے مشاعرے کی خصوصیت اور گلشن زبیدہ کے تازہ کار وپختہ کار شعرا کی توصیف کی۔ اس کے بعد پروفیسر اعجاز علی ارشد نے خوب صورت نعتیہ اشعار سنا کر مشاعرے کا آغاز کیا۔

اس مشاعرے کی صدارت کے فرائض پروفیسر سید شاہ مدار عقیل نے ادا کی۔ اس مشاعرے کی انفرادیت یہ تھی کہ اس کی نظامت گلشن زبیدہ کی ایک طالبہ تنزیلہ نے کی۔ اور گلشن زبیدہ کی کئی طالبات اور اساتذہ نے مشہور اور بزرگ شعرائے کرام کے ساتھ مل کر نہایت خود اعتمادی سے مشاعرہ پڑھا۔ جن شعرائے کرام نے اس مشاعرے میں حصہ لیا ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔مبین منور، شفیق عابدی، محمود شاہد، حسن پٹنوی، مہک کیرانوی، وسیم جھنجھانوی، ڈاکٹر داؤد محسن، عابد اللہ اطہر، رحمت اللہ رحمت، ازہر ندوی، ارقم مظہری، فنا شیموگوی، سیما کوثر، مبین پروین، مسکان بانو، شائستہ، چاچا شکاری پوری، ماما شکاری پوری، انکل شکاری پوری،۔طالبات کی خود اعتمادی اس کے پڑھنے کے انداز اور اشعار کے طریقے نے لوگوں کو بے حد متأثر کیا۔

صدر مشاعرہ پروفیسر سید شاہ مدار عقیل صاحب کو اس کا بخوبی اندازہ تھا۔ لہٰذا ایک طالبہ کے ایک غزل اور ایک گیت سنانے کے بعد ہی انہوں نے اعلان کردیا کہ آج ہم سبھی ان طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سنیں گے اور ہم سبھی شعرا کم سے کم سنائیں گے۔ پروفیسر ارتضیٰ کریم صاحب اتنے متأثر ہوئے کہ انہوں نے برجستہ کہا کہ گلشن زبیدہ کے ان گل وبلبل نے عملی طور پر یہ ثابت کردیا ہے کہ حافظؔ کرناٹکی صاحب نہ صرف یہ کہ شاعر اور ادیب ہیں بلکہ وہ ادیب ساز بھی ہیں۔ ابھی تو صرف چندبچیوںنے اپنا کلام سنایا ہے اور ہم حیرت کے سمندر میں غرق ہو گئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ جیسے جیسے گلشن زبیدہ کی بچیوں کو سنتے جائیں گے حافظؔ کرناٹکی صاحب کی محنت، لگن، اور نئی نسل کے دلوں میں اردو کا چراغ جلانے کی شدید خواہش اور کوشش کے دل سے قائل ہوتے جائیں گے۔

اگر ہر ریاست میں ایک حافظؔ کرناٹکی پیدا ہوجائے تو یقین جانیے کہ اردو کے گلشن پر کبھی خزاں کا سایہ نہ ہو۔ پروفیسر اعجاز علی ارشد نے کہا کہ حافظؔ صاحب نے اردو مرکز سے دور اردو کا ایک اہم مرکز بنادیاہے۔ ہم نے اس گاؤں کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ حافظؔ کرناٹکی نے گھر گھر میں اردو کا چراغ روشن کردیا ہے۔ مشاعرے کے سامعین میں موجود طلبا جس انداز سے شعرا کو داد دے رہے تھے اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ تربیت یافتہ ذوق کے مالک ہیں۔ اور ان میں شعر فہمی کا مادہ پوری طرح موجود ہے۔ یہ مشاعرہ شعرا کے کلام، اور اساتذہ کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ نہایت کامیابی سے اختتام کو پہنچا۔

صدر مشاعرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں حافظؔ کرناٹکی کو ابتدا سے جانتا ہوں وہ جس لگن خلوص، محنت اور سخاوت کے ساتھ اردو زبان و ادب کے لیے کام کرتے ہیں اس کی کوئی مثال دور دور تک نظر نہیں آتی ہے۔ اور آج بچوں نے تو اپنے کلام سے پورے ملک کے دانشوروں کی توجہ حاصل کرلی۔ اور احساس دلادیا کہ جب ایک حافظؔ کرناٹکی اردو کی بستی بسا سکتے ہیں تو ہم سب مل کر کام کریں تو اردو دنیا کو لوگوں کے دلوں میں بسا دینا قطعی ناممکن نہ ہوگا۔ یہ مشاعرہ نہایت خوش اسلوبی سے رات کے بارہ بجے اپنے اختتام کو پہونچا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔