کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ؛ اُردو میں 80 فیصد یا اس سے زائد مارکس لینے والے توجہ دیں

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2020, 8:48 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

بنگلورو،23؍اگست (ایس او نیوز) کرناٹک میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں اردو مضمون میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں نقد رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے   کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس نے کہا کہ 2020 کے سالانہ امتحانات میں اردو مضمون میں 80 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد رقم بطور انعام دی جائے گی۔ ایس ایس ایل سی کے طلباء کو 2 ہزار روپئے جبکہ پی یو سی دوم کے طلباء کو 3 ہزار روپئے کی رقم انعام کے طور پر دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں کے ذریعہ فہرست حاصل کی جارہی ہے۔ عائشہ فردوس نے کہا کہ اردو میں ایم اے کرنے والے طلبہ کو بھی اسکالرشپ دینے کا کرناٹک اردو اکیڈمی نے فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ایک سال کیلئے ایم اے اردو کے فی طالب علم کو 25 ہزار روپئے کی اسکالرشپ دینے کا اردو اکیڈمی نے منصوبہ بنایا ہے۔

 عائشہ فردوس نے ریاست کے اردو داں طبقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے  بچوں کو اردو اسکولوں میں داخل کروائیں۔ اگر انگریزی یا کنڑا میڈیم اسکولوں میں طلبہ زیرتعلیم ہیں تو وہ اردو مضمون اختیار کریں۔ اگر کالج میں اردو مضمون موجود نہ ہو تو اس کیلئے والدین اور مقامی اردو تنظیمیں کالج کی انتظامیہ سے رجوع ہوکر اردو مضمون رائج کرنے کا مطالبہ کریں۔ عائشہ فردوس نے بتایا  کہ انگریزی اور کنڑا ہائی اسکولوں میں اردو تیسری زبان کی حیثیت سے پڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔  انہوں نے کہا کہ اردو تعلیم کو فروغ دینے کی ہر سطح پر کوششیں ہونی چاہئے۔ اردو تنظیمیں اردو زبان کی اہمیت اور ضرورت سے والدین کو آگاہ کریں۔ سماج  میں اردو تہذیب، اردو زبان و ادب کے سلسلے میں بیداری پیدا کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔