بڑھتے منکی پوکس معاملوں کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومتیں الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2022, 10:00 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں اب تک منکی پوکس کے آٹھ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں دہلی میں تین، کیرالہ میں پانچ معاملے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں کچھ مشتبہ معاملے سامنے ضرور آئے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس درمیان کیرالہ میں گزشتہ 30 جولائی کو ایک مریض کی موت بھی ہو چکی ہے جو کہ ہندوستان میں منکی پوکس کی وجہ سے ہوئی پہلی موت ہے۔ دہلی میں جن تین منکی پوکس کے مریضوں کا پتہ چلا ہے ان میں سے دو کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔

دوسری طرف کرناٹک حکومت نے احتیاطی قدم اٹھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دنیا بھر میں منڈلا رہے منکی پوکس کے خطرات کو لے کر بے وجہ فکرمند نہ ہوں۔ کرناٹک کے وزیر صحت سدھاکر نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ "منکی پوکس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت ہوائی اڈوں پر تھرمل اسکریننگ اور کیرالہ کی سرحد سے ملحق اضلاع میں سخت نگرانی سمیت سبھی احتیاطی قدم اٹھا رہی ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ منکی پوکس کی وجہ سے ہندوستانی کی کئی ریاستیں الرٹ ہیں۔ کیرالہ، دہلی، اتر پردیش اور بہار سمیت کئی دیگر ریاستوں نے بھی منکی پوکس سے بچاؤ کو لے کر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی ہدایت پر کچھ ریاستوں نے فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا تھا۔ پتنہ میں ایک مشتبہ مریض ملنے کے بعد بہار کے وزیر صھت منگل پانڈے نے سبھی اضلاع کے سول سرجن اور میڈیکل کالج اسپتالوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کر منکی پوکس کو لے کر ضروری ہدایات دی ہیں۔ اگر کسی مریض میں منکی پوکس کی علامت دکھائی دیتی ہے تو فوراً ہی علاج شروع کر دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلور: بی جے پی کو کانگریس کا جواب؛ یوم آزادی کے موقع پر کانگریس کی طرف سے قومی پرچم، کیپ اور ٹی شرٹ بالکل مفت دینے کا اعلان

حکمراں بی جے پی کو کرارا جواب دیتے ہوئے آج  کرناٹک کانگریس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ   یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 15 اگست کو  بنگلور کے سنگولی رائینا سرکل سے بسونگڈی  تک فریڈم مارچ نکالا جائے گا اور  اس مارچ میں شرکت کے لئے نام درج کروانے والوں کو  قومی پرچم، ایک ...

فضائیہ کے سربراہ نے بنگلورو میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

 فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی ...

سیلاب متاثرین کے معاوضہ کیلئے 300 کروڑ روپئے جاری: آر اشوک

ریاست میں بی جے پی کی سوپر سرکار ہے، کانگریس پارٹی کی طرف سے لگایاجارہاالزام ”سیلاب متاثرین کیلئے معاوضہ فراہم کرنے ریاستی حکومت کے پاس رقم نہیں ہے“بالکل جھوٹا اور بے بنیادہے،سیلاب متاثرین کیلئے مرحلہ وار معاوضہ دئے جانے کا انتظام کیاجارہاہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے ...

پی ایم مودی کی میٹنگ سے نتیش اور چندرشیکھر راؤ رہے غائب

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ اتوار کو دہلی میں راشٹرپتی بھون کے کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، لیکن دو بڑے لیڈران یعنی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ...

پارتھا چٹرجی کے 50 بینک کھاتوں کا انکشاف

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جو کروڑہا روپئے مالیتی اساتذہ بھرتی اسکام کی تحقیقات کررہا ہے، اس نے پارتھا چٹرجی اور ان کی معاون ارپیتا مکرجی کے کم از کم 50 بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے، جو وہ انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر چلاتے تھے۔

فضائیہ کے سربراہ نے بنگلورو میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

 فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی ...