بھٹکل : قدیم طلبا کو اپنی گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کا سنہرا موقع : یونیورسٹی کی جانب سے امتحان لکھنے کا آخری موقع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th November 2019, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:06؍نومبر(ایس اؤ نیوز)سال 2013اور اس سے پہلے سبھی گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ( سمسٹر،نان سمسٹر، پرانے ، ریپیٹرس)سبھی طلبا کے لئے  کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے امتحان لکھنے کے لئے  ایک آخری موقع فراہم کیاگیاہے۔

جوطلبا گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی تعلیم ادھوری چھوڑے ہوئے ہیں ، ایک سال، دو سال کی امتحان لکھنے کے بعد وہ اپنی ڈگری مکمل نہیں کرسکیں انہیں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے دوبارہ امتحان لکھنے کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔ طلبا کو اپنا فارم بھرنے کے لئے 16نومبر آخری تاریخ ہے۔ اور 165روپئے جرمانے کے ساتھ 20نومبر آخری تاریخ ہے۔ خواہش مند طلبا فوری طورپر کالج دفتر سے رابطہ کرنے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے پرنسپال نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔