2/کروڑ نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے: جگدیش شٹر

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2019, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28/نومبر(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں آنے والے 11سال میں 2کروڑ سے زائد نوجوانوں کو تربیت کے ذریعہ ہنر مند بنانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے- یہ بات ریاستی وزیر برائے چھوٹی اور صنعت جگدیش شٹر نے کہا- شہر کے پیالیس گراؤنڈ میں شعبہ خدمات (سرویس سیکٹر) کی 3روزہ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو روزگار پر مبنی ہنر مندی کی تربیت کے لئے ہمیشہ تیار ہے- اس ضمن میں حکومت بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے- ریاست کے 1700 سے زائد انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی آئی ٹی) اور 290پالی ٹیکنک میں طلبہ کو ہندر مندی کی تربیت دی جارہی ہے- ایرو اسپیس، زراعت، تجارت، بائیوٹیک انفرمیشن ٹکنالوجی شعبہ کے فروغ کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کئی منصوبے جاری کئے گئے ہیں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ ریاست کی معیشت میں صنعتوں کے ساتھ سرویس سیکٹر بھی اہم شعبہ ہے- ریاست میں میڈیکل تعلیم کے کئی ادارے ہیں - علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کے باعث دیگر ریاستوں کے علاوہ غیر ممالک سے کثیر تعداد میں لوگ ریاست آتے ہیں - اس کے ذریعہ ریاست میں میڈیکل خدمات کے ساتھ سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملتا ہے- انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک پرائیویٹ سیکٹر کے بڑے اسپتال قائم ہیں جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں - شہر بنگلور پوری دنیا میں طبی سہولیات کے اہم مرکز کے طور پر مشہور ہے- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری وجے بھاسکر نے بتایا کہ کرناٹک کی معیشت میں سرویس سیکٹر بہت اہم ہے- ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار میں اس شعبہ کا حصہ 68 فیصد سے زیادہ ہے- محکمہ تجارت و صنعت کے چیف سکریٹری گورو گپتا نے کہا کہ ریاست میں ہنر مندوں کی تعداد ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے- یہاں انسانی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے- حکومت ریاست کی اول پوزیشن کو قائم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...