ریاست میں عنقریب 272 ڈجیٹل لائبریریوں کا قیام لاکھوں عام لوگوں اور طلبہ کو رکنیت، پلیٹ فارم سی ای ٹی، نیٹ کی تیاری میں بھی کار آمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2019, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک میں بہت جلد 272 ڈجیٹل لائبریریوں کا قیام عمل میں آئے گا۔ ریاست کے 30 اضلاع، 26 شہروں اور 216 تعلقہ جات میں یہ لائبریریاں قائم ہوں گی۔ اس کے ذریعہ ارکان کی ویب سائیٹ اور ایپ کے ذریعہ کتابوں اور دیگر تعلیمی اور امتحانی مواد تک رسائی ہوگی۔ محکمہ برائے پبلک لائبریریزکی جانب سے رکویسٹ فار پرپوتزل (آر ایف پی) میں لائبریریوں کے لئے 1,088 اینڈ رائیڈ ٹیبلیٹس اور 544 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز سمیت ہارڈ ویر کی ضرورت ہے۔ محکمہ کو پہلے ہی 12مارچ کو تکنیکی بولیاں مل چکی ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق ختم ہونے کے بعد تجارتی بولیوں کو کھولا جائے گا۔ محکمہ برائے پبلک لائبریریز کے ڈائرکٹر ستیش کمار ایو ہوسمنی نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم پر عوامی لائبریریوں کے 25لاکھ ارکان کے علاوہ سرکاری ہائی اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں کے 10 لاکھ طلبہ بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا ’’ تجرباتی طور پر محکمہ ہاویری، چامراج نگر اور ٹمکور اضلاع میں بھی ایسے ہی پلیٹ فارم قائم کرے گا۔ بولیوں کو بہت جلد کھولا جائے گا۔ معاہدہ پر دستخط کے بعد ان کے پوری طرح کام کرنے کے لئے 6ماہ کی مدت درکار ہوگی۔‘‘ کلاؤڈ بیسڈ پلیٹ فارم نامی اس سہولت میں ڈجیٹل حقوق انتظامیہ تحفظ مواد ہوگا۔ ارکان اپنا رکنیت نمبر درج کر کے سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ لیکن اس مواد میں وہ کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرسکتے۔ ہوسمنی نے کہا ’’ سی ای ٹی اور نیٹ سے لے کر سیول سرویس تک کے مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے موجود اسٹڈی میٹرئیل سے طلبہ کو اپنے مستقبل کے لئے تیاری کرنے میں مدد ملے گی‘‘ ای بکس کے علاوہ لائبریری میں ای میگزینس اور جرنلٹس بھی دستیاب ہوں گے۔ جو مفت بھی ہوں گے اور انہیں خریدا بھی جاسکے گا۔ میسیو اوپن آن لائن کورسز( موک) مظاہرہ اور ٹسٹ سے بھی طلبہ کو کافی مدد ملے گا۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کے لئے غیر تعلیمی کتابیں بھی ہوں گی۔ جو ہر عمر کے افراد کے فائدہ کے لئے رہیں گی۔ اس کے لئے ادیب و قلمکار بھی اپنی ای کتابیں عطیہ میں دے سکیں گے۔ اس کے ویب سائیٹ/ ایپ پر با قاعدہ کتابوں سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی جو متعلقہ لائبریری میں ہیں۔ ان تمام کے لئے دور دور سے رسائی رہے گی اور لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...