کرناٹک میں پیر سے کورونا ویکسین کی تقسیم شروع ہوگی: وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2021, 10:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جنوری (ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹرکے سدھاکر نے بتایاہے کہ ریاست کو ہفتہ تک کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین کی13لاکھ 90 ہزارخوراکیں مل جائیں گی اور یہ پیر تک تمام اضلاع میں دستیاب ہوجائے گی-

ڈاکٹر سدھاکر نے جمعہ کو یہاں کورونا ویکسین کی دستیابی کے پہلے مرحلے میں ویکسین کی تقسیم کے لئے کرناٹک کے نام پر غور کرنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا- انہوں نے بتایا کہ وہ ویکسی نیشن ریہرسل کے دوسرے مرحلے اور پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی)، ہیلتھ مراکز، نجی اسپتالوں وغیرہ کی تیاریوں کی نگرانی کے لئے چک بلاپور میں تھے -

انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست ہر ایک کے لئے ویکسین حاصل کرنے اور اسے موثر انداز میں تقسیم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے - انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی13لاکھ 90ہزار خوراکیں تقسیم کی جانے کی امید ہے اور اسے تمام اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا-

ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ پہلے ہیلتھ ورکروں کو رجسٹر کیا جائے گا- انہوں نے بتایاکہ ہم نے ریاست میں 630لاکھ ہیلتھ کارکنوں کو رجسٹرڈ کیا ہے - ان میں سے کچھ جن کے نام رجسٹرڈ نہیں ہوئے ہیں وہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں سے ہیں، ہم نے سبھی سے اپنے نام درج کرنے کی درخواست کی ہے - ہیلتھ ورکروں کے بعد کورونا کی علامات والے افراد، 60سال سے زیادہ عمر کے افراد اور پولیس اور محکمہ محصول کے عملے جو ڈیوٹی کررہے ہیں انہیں ٹیکہ لگایا جائے گا-

ریاست میں کورونا ویکسی نیشن ریہرسل کا دوسرا مرحلہ24ڈسٹرکٹ اسپتال،20میڈیکل کالجوں،43تعلقہ اسپتال،31کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، 87پرائمری ہیلتھ سینٹر،30شہری پرائمری ہیلتھ سنٹر اور28نجی اسپتالوں سمیت 263پی ایچ سی میں مکمل ہوا-مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق کورونا ویکسی نیشن ریہرسل کا پہلا مرحلہ 2دسمبر کو بنگلور، بلگاوی، کلبرگی، میسور اور شیموگہ میں مکمل ہوا تھا-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...