ریاست میں 15دن ”آروگیہ کرناٹک مہم“: ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2022, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جنم دن، گاندھی جینتی اور دین دیال اپا دھیا یا جینتی کے پیش نظر 2  اکتوبر تک 15دن آروگیہ کرناٹک مہم چلائی جارہی ہے۔ یہاں بی ایم سی آر آئی میں خون کا عطیہ،وزیر اعظم کی ٹی بی سے پاک ہندوستان مہم، آروگیہ کرناٹک مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکرنے نے یہ جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری طبی مراکز میں ہر ایک طبی جانچ مفت ہے اور عوام کو چاہئے کہ ہر سال مفت طبی جانچ کروائیں۔ انہو ں نے بتایا کہ آروگیہ کرناٹک مہم کے دوران ذیابیطس، بلڈ پریشر، کینسر سمیت متعدی امراض کا شکار افراد کی تعداد کا پتہ لگایا جائے گا اور عوام کو طرز زندگی میں تبدیلی لانے بیدار کیا جائے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ عوام کا مقصد امراض پر قابو پانا ہے جن کے لئے اس مہم میں آشا کارکنوں کو استعمال کیا جارہا ہے، جنہیں ہدایت دی گئی ہے کہ 15تا 20لاکھ بچوں کے آنکھوں کا معائنہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں طبی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں تقریباً 5ہزار افسران خدمت انجام دے رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں بھی مراکز کو قائم کیا گیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ ریاست 2025تک جذام سے پاک قرار دینے کا منصوبہ ہے۔ ریاست میں 36ہزارروپئے اور تغذیہ فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ مہم کے دوران 100دنوں میں 5کروڑ آیوشمان آروگیہ کرناٹک طبی کارڈ تقسیم کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔