بینگلورو: ریاستی نصاب سے خارج  ہونگے آر ایس ایس کے بانی ہیڈگیوار سے متعلقہ اسباق

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2023, 9:07 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،7 / جون (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے تعلیمی نصاب میں داخل کیے گئے آر ایس ایس کے بانی کیشو بلی رام ہیڈگیوار سے متعلقہ اسباق کے علاوہ بی جے پی کے دور حکومت میں شامل کیے گئے دیگر تمام اسباق کو نصاب سے خارج کرنے کا تہیہ کیا ہے اور اساتذہ کو امسال ایسے اسباق کی تدریس نہ کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس ضمن میں جلد ہی کانگریسی حکومت کی طرف سے سرکیولر جاری کیا جائے گا ۔ آر ایس ایس فاونڈر ہیڈگیوار کے علاوہ جن شخصیات سے متعلق اسباق خارج کیے جائیں گے ان میں دائیں بازو کے دانشور کے طور پر پہچان رکھنے والے چکرورتی سولی بیلے اور بننجے گووند اچاریہ کا نام شامل ہے۔ 
    
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت چونکہ نئے تعلیمی سال 2023-24 کی درسی کتابیں چھپ کر طلبہ کے لئے تقسیم ہو چکی ہیں اس لئے ان کتابوں میں سے اسباق خارج کرکے انہیں دوبارہ شائع کرنے کا حکم جاری نہ کرتے ہوئے فی الحال اساتذہ کو ہدایت جاری کی جائے گی کہ ان اس تعلیمی سال میں ان اسباق کی تدریس نہ کی جائے۔ 
    
خیال رہے کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں روہی چکراورتھ کی قیادت میں نصابی کتب جائزہ کمیٹی نے 15 سے زائد 'متنازعہ اسباق' کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا تھا۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ نصاب سے متنازعہ شخصیات اور قابل اعتراض موضوعات پر اسباق کو نصاب سے ہٹانے ، اس کی تدریس نہ کرنے اور ان اسباق سے متعلق امتحان نہ لینے اور جانچ نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں منعقدہ وزیر تعلیم مدھو بنگارپّا کے علاوہ وی پی نرنجن نارادھیا، برگور رامچندرپّا جیسے ماہرین تعلیم اور ترقی پسند دانشوروں کی میٹنگ میں کیا گیا۔ 
    
میٹنگ میں شریک ماہرین نے کہا کہ سماجی انصاف اور دستور ہند کے برخلاف سناتن دھرم ، بھارتیتا کے نام پر دستوری تقاضوں منافی آر ایس ایس کی فکر اور اصولوں سے متاثرہ اسباق کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے ۔ آر ایس ایس کے بانی اور کارکنان کے مضامین شامل کیے گئے ہیں ۔ ایسے اسباق سے بچوں کے دلوں میں ذات پات اور دھرم کا رنگ چڑھنے کے امکانات ہیں ۔ پہلی جماعت سے دسویں جماعت کی کتابوں میں سوشیل سائنس اور کنڑا زبان کے مضمون میں یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 
    
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہدایت دی کہ بی جے پی کے دور حکومت میں جو متنازعہ اسباق نصاب میں داخل کیے گئے ہیں اس کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور ایک ہفتے کے اندر کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس معاملے پر سرکیولر جاری کرنے سے پہلے کابینہ میں اس پر بحث کی جائے گی۔ 
    
کیا کہتے ہیں بی جے پی ترجمان : دوسری طرف بی جے پی ترجمان گنیش کارنیک نے اس معاملہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ " بی جے پی حکومت کی طرف سے نصاب میں جو تبدیلیاں کی گئی تھیں وہ نیشنل کریکولم فورم (این سی ایف) کے رہنما اصول کے مطابق تھیں ۔ بی جے پی نے بارھویں کلاس تک کے نصاب کو ریاستی فریم ورک سے ہٹا کر این سی ایف کے فریم ورک میں منتقل کیا ہے ۔ اب وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کی  مرضی اور خواہشات کے مطابق تبدیلی نہیں کی جا سکتی ۔ نصاب میں تبدیلیاں این سی آر ٹی سی کے رہنما اصولوں کے مطابق ہی ہونی چاہیے ۔ کانگریس حکومت کو اس خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ یہ ہندوستان کی تاریخ سے محبت کرنے والے سماج کے ایک بڑے طبقے کو اشتعال دلانے والی بات ہے ۔ ہیڈگیوار کانگریس پارٹی کے سیکریٹری تھے ۔ جب انہوں نے دیکھا کہ اس پارٹی میں ہندوستان کی سرزمین اور ثقافت کے لئے کوئی قیمت نہیں ہے تو انہوں نے آر ایس ایس کی بنیاد رکھی تھی ۔"   

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

کاویری سے روزانہ3ہزار کیوسک پانی تمل ناڈو کو دیا جائے کرناٹک کو کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی کا تازہ فرمان، عمل کرنے سے ریاستی حکومت کا انکار

ایک طرف کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے کی بات کو لے کرکرناٹک میں بند او ر احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے اسی درمیان کرناٹک کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی نے تازہ حکم صادر کیا ہے کہ کرناٹک کاویری سے تمل ناڈوکو 28ستمبر تا15/اکتوبر روزانہ 3000کیوسک ...

بنگلورو بند پر ملا جلا رد عمل، کاروباری علاقے بند، باقی مقامات پر اثرمعمولی دفعہ 144کے سبب پولیس کا سخت بندوبست، احتجاجیوں کی گرفتاری اور بند کے بعد رہائی، بسیں حسب معمولی چلتی رہیں، تعلیمی ادارے بند

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے سپریم کور ٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کسان تنظیموں سمیت چند کنڑا نوازتنظیموں کی طرف سے دی گئی آواز پر شہر میں لوگوں کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔

گلبرگہ میں ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگےکے ہاتھوں سرکاری اسکیموں کے تحت قائم کردہ، مختلف اسٹالس کا افتتاح،عوامی شکایات کی سماعت و یکسوئی کے لئے جنتا درشن پروگرام میں شرکت

وزیر پنچایت راج کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے نے پیر کے دن چنچولی ضلع گلبرگہ میں عوام ی شکایات کی سماعت اور ان کی یکسوئی کے لئے ایک جنتا درشن نامی جلسہ میں شرکت کی۔

کرناٹک: بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد سے دونوں پارٹی لیڈران میں ناراضگی

بی جے پی اور جے ڈی ایس میں اتحاد سے کرناٹک میں ایک الگ ہی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان میں بغاوت کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ دونوں پارٹیوں میں کبھی بھی بگدڑ مچ سکتی ہے۔ ناراض لیڈرا کانگریس کے رابطے میں ہیں۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی ...

بنگلورو بند: لیکن انتشار کی کیفیت کئی تنظیمیں بنگلورو بند کی تائید سے دستبردار، 29ستمبر کو کرناٹک بند کا اعلان

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کنڑانواز تنظیموں اور کسان یونینوں کی طرف سے دی گئی آواز پیر کے روز اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی حب کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگرراج نے بنگلورو بند کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے ...