بینگلورو:  نصابی کتب میں ترمیم کے خلاف متحد ہوئے مذہبی، سیاسی اور سماجی قائدین - ترمیم شدہ نصاب واپس لینے اور سابقہ نصاب بحال کرنے کے لئے دی گئی 10 دن کی مہلت 

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2022, 1:31 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو ،19 ؍ جون (ایس او نیوز) نصابی کتب میں ترمیم کے خلاف احتجاج کے لئے مختلف اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ سیاسی ،سماجی اور مذہبی قائدین  و دانشوروں کا ایک زبردست اجلاس منعقد ہوا ۔ کرناٹکا کے کونے کونے سے  سانگولّی رائینا ریلوے اسٹیشن کے سامنے جمع ہونے والے ہزاروں مندوبین نے فریڈم پارک تک ریالی نکالی جو بعد میں جلسہ میں تبدیل ہوئی ۔  
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس اجلاس میں حکومت کے سامنے یہ مطالبات رکھے گئے کہ 1) روہیت چکراتیرتھا کی قیادت والی کمیٹی نے جو ترمیم شدہ نصاب تیار کیا ہے اسے فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ 2) پروفیسر بارگور رامچندرپّا نے جو نصاب پہلے ترتیب دیا تھا اسے بحال کیا جائے ۔ 3) ریاستی گیت ، ریاستی جھنڈے اور راشٹرا کوی کوئمپو کی توہین کرنے والے روہیت چکراتیرتھا کے خلاف ملک سے غداری ، ریاست سے غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا جائے اور اسے گرفتار کیا جائے ۔ 4) نصابی کتب ترمیم تنازعہ کا سبب بننے والے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم بی سی ناگیش کو فوراً مستعفی کیا جائے ۔   
    
وشوامانو کرانتی کاری مہا کوی کوئمپو ہوراٹا سمیتی کی قیادت میں ایچ ڈی دیوے گوڈا، ڈی کے شیو کمار، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس وی گوپال گوڈا سمیت مختلف مٹھ کے سوامیوں، ادیبوں اور دانشوروں پر مشتمل 500 سے زائد شخصیات نے ان مطالبات کے میمورنڈم  پر دستخط  کیے اور مطالبات منظور کرنے کے لئے  ریاستی حکومت کو 10 دن کی مہلت دی گئی ۔ ہوراٹا سمیتی کے صدر جی بی پاٹل نے کہا اگر دس دن کے اندر یہ مطالبات پورے نہیں ہوئے تو اگلے احتجاجی اقدام کا منصوبہ بنایا جائے گا ۔
    
اس احتجاجی اجلاس میں وشوا مانو کرانتی کاری مہا کوی کوئمپو ہوراٹا سمیتی کے علاوہ کرناٹکا بھیم سینا، راجیہ وکلیگرا سنگھا، سی آئی ٹی یو، دلت رائٹس کمیٹی، آلے ماری بوڈاکٹو مہا سبھا ، کے آر ایس پارٹی ، دلت سنگھرش سمیتی ، بھیم آرمی ، ایس ڈی پی آئی ، جے ڈی ایس ، کانگریس پارٹی ، کرناٹکا رکھشنا ویدیکے جیسی کئی تنظیموں اور اداروں نے حصہ لیا ۔          

ایک نظر اس پر بھی

کلبرگی میں آٹو رکشہ ڈرائیور نے اپنی دو بیٹیوں کا کیاقتل

 ایک درد ناک واقعہ میں ایک 38سالہ آٹو ڈرائیور لکشمی کانت مان کیری نے اپنے دولڑکیوں کو پھانسی دے کر قتل کردیا اور بعد ازاں وہ ان دنوں کی لاشوں کو ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ۔ چہارشنبہ کو اس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالہ کردیا ۔

گلبرگہ میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے چار لوگوں کو آگ لگادی۔ دو کی موت، دو کی حالت نازک

شرن اپا  نامی ایک شخص  نے   اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو نذر آتش کردیا جس میں سے دو کی موت واقع ہوگئی  جبکہ دیگردو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ واردات  نارائین پور گائوں ہنسگی تعلقہ ضلع یادگیر گلبرگہ ڈویژن میں چہارشنبہ کو پیش آئی۔

بینگلورو : ملزمین کی گرفتاری کے وقت پولیس افسران کے پاس 'باڈی کیمرہ' ہونا لازمی - ہائی کورٹ کی ہدایت

چیک باونس کیس کے ملزم کو عوامی مقام پر ہتھکڑی پہنائے کے معاملہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ  کسی بھی معاملہ میں ملزم یا زیر وسماعت قیدی کو گرفتار کرتے وقت متعلقہ پولیس افسر کے جسم پر لگا ہوا 'باڈی کیمرہ' ہونا لازمی ہے ۔ اسی کے ساتھ عدالت نے ...

نبی اکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی!مرکز تحفظ اسلام ہند کے ”تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس“ سے مولانا محمد مقصود عمران رشادی کا ولولہ انگیز خطاب!

 مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد عظیم الشان آن لائن ہفت روزہ ”تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس“ کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد سٹی بنگلور کے امام و خطیب حضرت مولانا ڈاکٹر محمد مقصود عمران رشادی صاحب نے فرمایا کہ پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے ...

بی ایم ٹی سی میں 4دنوں تک ڈیزل کا ذخیرہ موجود: مینیجنگ ڈائرکٹر جی ستیہ وتی

بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی) کی مینیجنگ ڈائرکٹر جی ستیہ وتی نے بتا یا کہ شہر کے تمام بی ایم ٹی سی بسیس حسب معمول دوڑیں گی، اگلے چار دنوں تک کا ڈیزل موجود ہے اسلئے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔