کرناٹکا اسمبلی کے سابق باغی اراکین کی نااہلیت برقرار۔ لیکن انتخاب لڑ نے پر نہیں ہوگی پابندی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th November 2019, 12:33 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی13/ نومبر (ایس او نیوز) سابقہ اسمبلی میں جن 17 کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین نے بغاوت کی تھی، انہیں سپریم کورٹ سے تھوڑی سے راحت ملی ہے جس کا اثر ریاستی بی جے پی حکومت پر بھی پڑنے والا ہے۔

یاد رہے کہ کانگریس جے ڈی ایس کی مخلوط ریاستی حکومت کو گرانے کا سبب بننے والے14کانگریسی اور 3جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کو اس وقت کے اسپیکر رمیش کمار نے ’دَل بدلی مخالف قانون‘ کے تحت جولائی میں نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے 2023تک انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگائی تھی۔ اس کے خلاف باغی اور نااہل قرار دئے اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور نااہل قراردینے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔جبکہ کانگریس اور جے ڈی ایس نے بھی عدالت سے رجوع کیاتھا اور اسپیکر کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔

آج سپریم کورٹ میں جسٹس این وی مورتی کی قیادت والی سہ رکنی بینچ نے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے ایک طر ف اسپیکر رمیش کمار کے اس فیصلے کو درست قرار دیا جس میں ان اراکین کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔ البتہ انتخاب میں حصہ لینے پر لگائی گئی پابندی کو ہٹا دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ”ایک جمہوری نظام حکومت میں اخلاقیات کی پابندی حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن پربھی لاگو ہوتی ہے۔“کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید یہ بھی کہا کہ ”درخواست گزاروں کوہائی کورٹ سے رجوع ہونا چاہیے تھا، مگر مخصوص حالات کی وجہ سے ہمیں اس پر شنوائی کرنی پڑی۔ 

اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ باغی اراکین بی جے پی کے ٹکٹ پر15سیٹوں پر ہورہے ؤ ضمنی الیکشن لڑ سکیں گے۔بی جے پی کو اپنی اکثریت بچانے کے لئے 15میں سے کم از کم 6سیٹیں جیتنا لازمی ہوگا۔وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے ان نااہل قراردئے گئے باغی اراکین کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور خود انہوں نے ایک ویڈیو کلپ میں اقرارکیا ہے کہ پارٹی ہائی کمان کی اجازت سے یہ بغاوت کروائی گئی تھی۔ اس لئے اب ان اراکین کو ٹکٹ دے کر اپنا وعدہ پورا کرنا وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کے لئے ضروری ہوگیا ہے۔لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے باغی اراکین کو بی جے پی کاٹکٹ دے کر جیت دلانا اور پھر ان سے کیے گئے وعدے کے مطابق وزارتی قلم دان سونپنا وزیر اعلیٰ کے لئے اتنا آسان بھی نہیں ہوگا۔ اس مسئلے پر خود بی جے پی کے اندر پہلے سے ہی کچھ اختلافا ت دیکھے گئے ہیں اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخالفانہ لہر تیز ہونے کی پوری امید کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...