کرناٹک کے ہاسن میں امتحان دینے کے دوران لڑکے کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو؛ 19 طلبہ بھی دے رہے تھے اُسی کمرے میں امتحان

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2020, 11:36 PM | ریاستی خبریں |

ہاسن،27؍جون(ایس او نیوز)  ہاسن کے ارکل گوڈ ٹاون میں ایک طالب علم کو اس وقت کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر پایا گیا جب وہ میٹرک امتحان دے رہا تھا۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے  مطابق  امتحانات کے تیسرے دن یعنی آج سنیچر کو  اس بات کا پتہ چلا کہ جو 16 سالہ لڑکا ریاضی کا امتحانی پرچہ لکھ رہا ہے کہ اُس کی رپورٹ  کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لڑکا  حال ہی میں ڈینگی کی بیماری سے صحت یاب ہوا ہے۔  دو دن قبل انفلوئنزا جیسی بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کے تھوک کے نمونے   کو جانچ  کے لئے بھیجا گیا تھا‘‘۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وزیر  تعلیم ایس سریش کمار نے  لڑکے میں کورونا  کے اثرات پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے کی رپورٹ پوزیٹیو آتے ہی ضلعی انتظامیہ نے  امتحان گاہ کے چیف کو خبر دی تھی جس کے بعد متعلقہ لڑکے  کو الگ کمرے میں بٹھایا گیا جہاں بیٹھ کر اُس نے اپنا پرچہ مکمل کیا۔ سریش کمار نے یہ بھی بتایا کہ جب بچوں کو امتحان گاہ میں داخل کیا جارہا تھا  تو  بدن کا درجہ حرارت  چیک کیا گیا تھا تو اُس میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھی اور ٹمپریچر نارمل تھا۔ اس دوران ڈی ڈی پی آئی نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ  جس کمرے میں متعلقہ لڑکا پرچہ لکھ رہا تھا وہاں دوسرے 19 طلبہ بھی امتحان دے رہے  تھے۔ سریش کمار نے بتایا کہ  محکمہ صحت کے  ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی اب اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ  اُسے بقیہ امتحانی پرچے لکھنے کی اجازت دینی چاہئے یا نہیں۔

سریش کمار نے بتایا کہ  محکمہ نے  سنیچر کو اس بات کا  فیصلہ کیا  ہے کہ  آج کے واقعے کو  دیکھتے ہوئے اُن طلبا کو آگے کے امتحانی پرچے  لکھنے   کی اجازت نہیں دی جائے گی جن کے تھوک کے نمونے کوویڈ جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔ البتہ ایسے تمام طلبہ کو فریش کینڈیٹ کے طورپر  سپلیمنٹری امتحان میں  پرچے لکھنے کا موقع دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کورونا سے متاثر ہو کرمرنے والوں کی تدفین میں رکاوٹ درست نہیں، لاک ڈاؤن ہو یا نہ ہو اپنے آپ احتیاط برت کر وائرس سے بچنے کی کوشش کریں: ضمیر احمد خان

شہر بنگلورو میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں جس طرح کا بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے اسی رفتار سے اس مہلک وباء کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو تا جارہا ہے۔ اس وباء کا شکار ہو کر مرنے والے افراد کی تدفین اور دیگر آخری رسومات کے لئے عالمی صحت تنظیم کی طرف سے جو ...

کوروناروک تھام اورکووڈطبی آلات کی خریداری میں 2,200کروڑروپے کا غبن

عالمی وباکوروناوائر س کی روک تھام اورمتاثرین کے علاج ومعالجہ کے لیے درکارطبی آلات کی خریداری میں 2,200کروڑروپے کابڑامالی گھوٹالہ ہواہے۔یہ گمبھیرالزام اپوزیشن لیڈروسابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے عائدکیاہے۔

کوروناکاقہر جاری،کرناٹک میں ایک ہی دن 21اموات، 24گھنٹوں کے دوران بنگلورومیں 994سمیت جملہ 1694کووڈکاشکار

ریاست میں آج ایک ہی دن کوروناوائرس کی زدمیں آکر21مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 1694 کووڈمعاملات کا پتہ چلاہے۔ کرناٹک میں بھی کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے،ہرگزرتے لمحے اوردن کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے،