ریاستی حکومت کے خلاف 40 فیصد کمیشن خوری کا معاملہ دوبارہ زندہ، کنٹراکٹرس اسوسی ایشن کی سدارامیا سے ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2022, 12:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍اگست (ایس او نیوز) کنٹراکٹرس کی اسوسی ایشن کے صدر کیمپنا کی قیادت میں ٹھیکے داروں کے ایک وفد نے چہارشنبہ کے روز ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ اس وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا جس میں ریاستی حکومت کے خلاف 40 فیصد کمیشن کا الزام لگایا گیا تھا۔ 

سدارامیا سے ملاقات کے ذریعہ ریاستی حکومت کی جانب سے 40 فیصد کمیشن خوری کا معاملہ دوبارہ زندہ ہوگیا ہے۔ ریاستی حکومت کے خلاف جدوجہد کے ایک اور دور کی تیار ی کررہی ٹھیکیداروں کی اسوسی ایشن نے سدارامیا سے بات چیت کی ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی کو ایک اور خط لکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔ 

یوم آزادی کے موقع پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں بدعنوانی کا ذکر کیا اور کہا کہ بدعنوانی ملک کا سب سے بڑا خطرہ اور دشمن ہے۔ کیمپنا نے مودی کے حوالے سے مبارکبادی خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ سال بعد بھی ٹھیکیدار کی طرف سے دی گئی شکایت پر آپ نے کیا کارروائی کی؟ یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا جائے گا۔ اس طرح اس وفد نے کمیشن خوری کے خلاف ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف الزامات اٹھانے کی تجویز پیش کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔