کورونا وائرس مکمل طور پر ختم ہونے تک احتیاطی تدابیر ضروری: گورنر واجو بھائی والا

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2021, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جنوری(ایس او  نیوز) ریاستی گورنر واجو بھائی والا نے ریاستی عوام کو آواز دی کہ کووڈ۔19پر مکمل طور پر قابو پا نے ماسک،سماجی دوری اور سیانٹا ئزر کا استعمال کر نے کا کام مسلسل کریں۔

یہاں مانک شان پریڈ گراؤنڈ میں 72ویں یو م جمہوریہ کے پیش نظر پر چم کشائی کے بعد خطاب کر تے ہو ئے گورنر نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس اپنے آخری مر حلہ میں ہے۔ تاہم احتیاط اپنا نے میں غفلت نہ برتیں۔ سال2021میں کورونا وباء جڑ سے نکال پھینکیں جس کے لئے کووڈ ضوابط پر عمل ضروری ہے۔ اقدامات کو سراہتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ حکومت نے عوام کے تعاون سے دن رات محنت کر تے ہو ئے کورونا کے اثر کو کم کیا ہے۔ پی پی ای کٹ،وینٹی لیٹر کی تیاری،بنیادی سہو لتیں،نریندر مودی کے آتما نر بھر پروگرام کو کامیاب کیاگیا ہے۔ ہندوستان نے دوقسم کے کووڈ۔ویکسین تیار کئے ہیں اور بیرونی مما لک بھی روانہ کر رہا ہے۔ گورنر نے ڈاکٹرس،نرس،پو لیس،محکمہ صحت کا عملہ،فرنٹ لائن وارئرس کو بھی یاد کیا اورشمالی کرناٹک میں بھاری بارش اور سیلاب سے نمٹنے میں محنت کرنے والے،اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،سماوی آفات سے نمٹنے والی ٹیموں کو بھی گورنرنے سراہا۔انہوں نے بتا یا کہ ریاست میں 75فیصدزرعی علاقہ بارش پر منحصر ہے اسلئے کسان بارش کا انتظار کر تے ہیں اس سلسلہ میں حکومت نے زرعی شعبہء میں تبدیلی کے لئے170کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔مو بائل اور ٹکنا لوجی کے ذریعہ فصل کا سروے کر کے دیہی سطح پر نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ کووڈ۔19پر قابو پا نے مرض کا پتہ لگا نے اور ٹکنا لوجی کے ذریعہ علاج فراہم کر نے میں ریاست کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ کووڈ۔ 19وار روم کے ذریعہ کوارنٹان پر نگاہ رکھی گئی ہے آپتا مترا کووڈ۔19بغیر فیس کے ہیلپ لائن سے لاکھوں عوام اور مریضوں نے استفادہ کیا ہے۔

گورنر نے بتا یا کہ حکومت نقل مکانی کرنے والے مزوروں کے مفا دات کا تحفظ کر نے میں کامیاب رہی ہے،16لاکھ سے زیادہ تعمیراتی مز دوروں کے لئے ایک مشت میں 824.2کروڑ کی مالی امداد کی ہے، تقریباً 90لاکھ غذائی کٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔اسکے علاوہ کسانوں،غیر منظم شعبہء کے مز دورو ں،آٹو ڈرائیوروں سمیت63,59,000 مستفیدین کو 5,372کروڑ کی امداد فراہم کی ہے اور بی پی ایل راشن کارڈ ہو لڈرس کو وزیر اعظم کے غریب کلیان اسکیم سے فائدہ فراہم کیا گیا۔ کسانوں پر بوجھ کو کم کر نے کے مقصد سے اے پی ایم سی مارکیٹ فیس میں 0.06فیصد کمی کی گئی ہے۔ نئی ٹکنا لوجی پالیسی 2020-25 جاری کی گئی ہے۔یلچنہلی تا سلک انسٹی ٹیوٹ 6کلومیٹر میٹرو ریل سرویس شروع کی ہے،میٹرو2اسٹیج میں 30,645 کروڑ روپئے کی لاگت سے72.1کلو میٹرکا میٹرو تعمیری کام جاری ہے۔

گورنر نے بتا یا کہ شہر میں 8,015کروڑ روپئے کی لاگت سے تالابوں کے تحفظ، برساتی پا نی کو جمع کر نے،کچرے کی نکاسی،سڑکوں کی مرمت سمیت دیگر بنیادی سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ بڈدی علاقہ میں 210کروڑ روپیوں کی لاگت سے کچرے سے ایندھن تیار کر نے کا یو نٹ شروع کیا جا ئے گا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یو رپا،ریاستی چیف سکریٹری روی کمار،ڈائر کٹر جنرل و انسپکٹر جنرل آف پو لیس پراین سود،بی بی ایم پی کمشنر منجو ناتھ پر ساد سمیت دیگر اعلیٰ افسر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...