ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کے نتائج کا اعلان ۔55.54 فیصد طلبا کامیاب

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2021, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 12 ؍اکتوبر (ایس او نیوز) ریاست بھر میں ایس ایل ایل سی سپلمنٹری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے لڑکو ں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ اس امتحان میں تقریبا 55.54 فیصد طلبا کامیاب ہے۔ 

 ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکنڈری تعلیم بی سی ناگیش نے ایس ایس ایل سی نتائج کا اعلان کیا۔ اس امتحان کے لئے 53،155 طلبا نے اندراج کروایا تھا۔ امتحان میں 55.54 فیصد طلبا یعنی 29522 طلبا کامیاب رہے ۔ اس امتحان میں لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی مارلی ہے۔ اس امتحان میں جملہ 35182 لڑکے حاضر رہے جن میں 19232 کامیاب رہے ۔ نتائج 54.66 فیصد اس طرح 17973 لڑکیوں نے امتحان میں شرکت  کی  جن میں 10290 لڑکیاں کامیابی رہیں نتائج 57.25 فیصد کنڑا میڈیم میں امتحان لکھنے والے 42975 طلبا میں سے 24929 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ نتائج 58.01 فیصد ہیں اس طرح انگریزی میڈیم میں 6622 طلبا نے امتحان لکھا جن میں 2744 کامیاب رہے ، نتائج 41.44 فیصد۔ اس طرح 2973 طلبا نے اردو میڈیم میں امتحان لکھا جن میں 1390 طلبا نے کامیابی حاصل کی نتائج  52 فیصد۔  

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔