کل 30 اپریل کو ہوں گے کرناٹکا ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th April 2019, 9:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29/اپریل (ایس او نیوز) اس مرتبہ مقررہ وقت سے پہلے ہی یعنی 30اپریل کو ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع محکمہ تعلیمات کے پرنسپل سکریٹری ایس آر اوما شنکر نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  کل 30/اپریل کو صبح پریس کانفرنس کے ذریعے امتحانی نتائج کا اعلان ہوگا اور دوپہر میں ویب سائٹ پر نتائج ظاہر کردئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ اس مرتبہ بھی کامیاب ہونے والے طلبا کو ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج روانہ کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ 22مارچ تا 4/اپریل ایس ایس ایل سی امتحانات منعقد کئے گئے تھے۔

طلباء ویب سائٹ www.kaceb.kar.nic.in اور www.karresults.nic.in  پر بھی نتائج دیکھ  سکتے ہیں۔

ریاست کے 2847 امتحانی مراکز میں 8.41 لاکھ سے زائد طلبا نے امتحانات لکھے تھے۔ جن میں 4651 معذور طلباء بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ریاست بھر میں ایس ایس ایل سی میں ضلع اڈپی نے پہلا مقام حاصل کیاتھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نتائج کے تعلق سے محکمہ  تعلیمات نے صبح  اعلان کیا تھا کہ 2مئی کو نتائج ظاہر کئے جائیں گے، مگر شام میں دوبارہ اعلان کیا گیا کہ کل ہی نتائج ظاہر کردئے جائیں گے۔ اور اسکولوں میں 2مئی کو نتائج کاجائزہ لیا جاسکے گا۔ امتحانی بورڈ کی ڈائرکٹر وی سمنگلا نے بتایا ہے کہ اگر طلباء اپنا رول نمبر 56263کو مقررہ کوڈ کے ساتھ ایس ایم ایس کریں تو انہیں جوابی ایس ایم ایس کے ذریعے ان کا نتیجہ روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اس مرتبہ بورڈ کے ذریعے جوابی پرچوں کی جانچ ڈجیٹل نظام کے تحت کی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر نتائج ظاہر کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...