کرناٹک میں 10 ؍ اگست کو ایس ایس ایل سی کے نتائج
بنگلورو، 9؍اگست (ایس او نیوز) کرناٹکا ایس ایس ایل سی بورڈ نے امسال ہونے والے 10 ویں جماعت کے نتائج کو بروز پیر 10 ؍اگست کو منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن دوپہر کے قریب 3 بجے محکمہ کی ویب سائٹ پر نتائج شائع کئے جائیں گے۔ اس بات کی اطلاع وزیر برائے بنیاد و ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے دی ہے۔