ایس ایس ایل سی امتحانات میں ریکارڈ 73.70 فیصد طلبا ء کامیاب،لڑکیوں نے پھر ماری بازی؛ ہاسن کو اول تو کاروار کو چوتھا مقام؛ اڈپی چلاگیا پانچویں مقام پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st May 2019, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورویکم مئی (ایس او نیوز) ہر بار کی طرح اس بار بھی ایس ایس ایل سی امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی لے جانے کی روایت برقرار رکھی، اور ریاست بھر میں طلبا کی کامیابی کا مجموعی اوسط 73.70 فیصد رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.77 فیصد زائد ہے۔

 محکمۂ تعلیمات کے پرنسپل سکریٹری اوما شنکر نے  ایک اخباری کانفرنس میں ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے  بتایاکہ ریاست بھر میں امتحانات لکھنے والے 825468 طلبا میں سے 608336 کامیاب رہے۔ 21مارچ سے4اپر یل تک کروائے گئے ایس ایس ایل سی امتحانات کے جوابی پرچوں کی جانچ 10تا 25اپریل کی گئی ۔ ریاست کے 34 تعلیمی اضلاع میں پرچوں کی جانچ کے لئے 228 مراکز قائم کئے گئے تھے۔ جہاں پر 58876 اساتذہ نے پرچوں کی جانچ کی۔

اس بار نتائج کی ایک اہم خصوصیت یہ رہی کہ کسی بھی سرکاری اسکول کا نتیجہ صفر فیصد نہیں رہا، جبکہ 9ایڈڈ اسکولوں اور 37 ان ایڈڈ اسکولوں میں کوئی بھی بچہ کامیاب نہیں ہوا۔ 593 سرکاری اسکولوں نے صد فیصد نتائج حاصل کئے ۔ 130 ایڈڈ اور 903ان ایڈڈ اسکولوں سمیت مجموعی طور پر 1626اسکولوں نے صد فیصد نتائج درج کئے ہیں۔ ضلعی سطح پر نتائج کا جائزہ لیا جائے تو اس بار ہاسن نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور وہ سرفہرست پر پہنچ گیا۔ عموماً سر فہرست رہنے والا ضلع اڈپی اس بار چوتھے مقام پر پہنچ گیا، جبکہ گذشتہ سال دوسرے مقام پر جگہ بنانے والا ضلع کاروار اس بار چوتھے مقام پر پہنچ گیا۔ سب سے آخری نمبر پر یادگیر ضلع رہا۔ نتائج میں دوسرے نمبر پر رام نگرم ضلع رہا، جبکہ بنگلور اربن تیسرے مقام پر رہا۔ پہلی بار ایس ایس ایل سی بورڈ کی طرف سے کامیاب طلبا کو نتائج ایس ایم ایس کے ذریعے ہی پہنچا دئے گئے۔ 

دو طالبات نے حاصل کئے 625 میں 625 مارکس: اس بار کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں ریاست کی دو طالبات نے  625 میں 625 مارکس یعنی سو فیصدی مارکس کے ساتھ زبردست کامیابی درج کی۔ اس میں ایک طالبہ کا تعلق تعلیمی ضلع کاروار کے کمٹہ سے تو دوسری طالبہ کا تعلق بنگلور  کے قریب انیکل تعلقہ سے ہے۔

کمٹہ کے ایک سابق فوجی کے لڑکی ناگ انجلی  نائک نے  سو فیصدی مارکس حاصل کرتے ہوئے پورے ضلع کا نام روشن کردیا، چھوٹے سےدیہات کی اس طالبہ نے  ریاست بھر کے طلبا کو ایک پیغام دیا کہ بھلے ہی وہ کسی بھی چھوٹے دیہات سے تعلق رکھتے ہوں اور کسی بھی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوں، سخت محنت   اور لگن کے ساتھ پڑھائی کریں تو  اُنہیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ 

ریٹائرڈ بورڈر سیکوریٹی  فورس کی لڑکی ناگ انجلی بنت پرمیشور نائک نے کمٹہ کے کالا باگ میں واقع کولابا ویتھوب شانبھاگ کلباگکر ہائی اسکول  میں انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل کی تھی۔ کمٹہ کے قریبی دیہات کاگل  کی رہنے والی  ناگ انجلی کو ریاست بھر میں اول مقام حاصل ہونے کی اطلاع پھیلتے ہی پورے دیہات میں جشن کا ماحول چھا گیا۔ لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کرنے لگے۔ لڑکوں نے پٹاخے پھوڑتے ہوئے جشن منایا۔کئی اداروں کے ذمہ داران نے گھر پہنچ کر طالبہ کے ساتھ ساتھ والدین کو مبارکباد پیش کرنے لگے۔

بنگلور جنوب  کے انیکل تعلقہ کی لڑکی سروجنا ڈی نے بھی ریاست بھر میں سو فیصدی مارکس کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے۔وہ سینٹ فلومینا انگلش میڈیم  ہائی اسکول کی طالبہ تھی۔

امسال گیارہ اسٹوڈینٹس نے 625 میں 624 مارکس حاصل کرتے ہوئے  دوسرا مقام حاصل کیا ہے، اسی طرح 19 اسٹوڈینٹس نے  623 مارکس حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام پایا ہے۔

سپلیمنٹری امتحان: اس امتحان میں ناکام  ہونے والے طلباء  کیلئے بورڈ نے 21 تا 28 جون سپلیمنٹری امتحان رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔اس تعلق سے  تفصیلات اسکولوں کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...