ایس ایس ایل سی نتائج :پہلا رینک حاصل کرنے والوں میں دھیرج اور تانیا شامل

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2020, 10:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍اگست (ایس او نیوز) حسب اعلان آج ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم ایس۔سریش کمار نے ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔پوری ریاست میں چک بالا پور ضلع سرفہرست ہے۔ جبکہ یادگیر ضلع نے سب سے آخر یعنی سی گریڈ حاصل کیا ہے۔ضلع وار رینکنگ درج ذیل ہے۔ (1)چک بالا پور(2) بنگلورو دیہی ضلع (3) مدھوگیری(4)منڈیا(5) چتردرگہ (6)کولار(7) اڈپی (8)رام نگرم(9) ہاسن (10) شمالی کنڑا(11) چامراج نگر (12)منگلورو(13) بلاری(14) ٹمکور (15) سرسی(16)بنگلور نارتھ(17) داونگیرے(18) کوڈگو(19) شیموگہ (20) چک منگلورو(21) میسورو(22)کلبرگی (23) کوپل (24) بیدر (25) وجیا پورہ(26) باگل کوٹ (27) دھارواڑ928) رائچور (29) بنگلور ساؤتھ(30) چکوڈی (31) بیلگاوی (32)گدگ(33) ہاویری(34) یادگیر۔

جن6طلباء نے 625مارکس میں سے پورے 625مارکس حاصل کرکے پہلا رینک حاصل کیا ہے ان میں منڈیا کی ایک رہائشی اسکول شری ستیہ سائی سرسوتی بوائز ہائی اسکول کے ایم پی دھیرج ریڈی ہیں۔دھیرج ریڈی نے پہلی تا 8ویں جماعت تعلیم کولار ضلع کے بنگارپیٹ تعلقہ میں آنے والے کیالسم بلے گرام میں حاصل کی تھی۔9/ اور 10ویں جماعت اسی لڑکے نے انگلش میڈیم منڈیا کی رہائشی اسکول میں مکمل کی۔ ان کے والد پربھاکر ریڈی آندھرا پردیش میں شانتی پورم کی کالج میں لکچرر ہیں جبکہ والدہ منجولا بھی ایک ٹیچر ہیں۔ دھیرج کی مادری زبان تیلگو ہونے کی وجہ سے وہ کنڑا میں 2مارکس کم آنے کی بات کہی تھی لیکن کنڑا میں بھی دھیرج نے 125مارکس حاصل کئے۔ اس طرح انہوں نے تمام سبجکٹوں میں صد فیصد مارکس حاصل کرکے پہلا رینک حاصل کیا ہے۔چک منگلورو تعلقہ کی آئی اے تانیا نے بھی625مارکس میں سے پورے 625مارکس حاصل کرکے پہلارینک حاصل کیا ہے۔ پرگتی کامپوزٹ اسکول ساگر ٹاؤن کے ٹی ایس ابھی رام نے 625میں سے صرف ایک مارکس کم 624مارکس حاصل کرکے دوسرا رینک پایا ہے۔ابھی رام نے سوائے سماجی تعلیم کے دیگر تمام سبجکٹوں میں صد فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔صرف سماجی تعلیم میں ایک مارکس کم لیا اس وجہ سے وہ پہلے رینک سے چوک گئے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایس ایس ایل سی امتحان ہوگا یا نہیں یہ الجھن تھی اس لئے ابھی رام صرف ایک گھنٹہ پڑھائی کرتا تھا۔ پھر جب باقاعدہ امتحان کا اعلان کیا گیا تو وہ روزانہ 10تا 12گھنٹے پڑھائی کرتا تھا جس کا فائدہ انہیں نمایاں کامیابی کے طور پر ملا ہے۔ابھی رام ایم بی بی ایس کے بعد یو پی ایس سی امتحان میں حصہ لے کر آئی اے ایس افسر بننا چاہتاہے۔ان کے والد ٹی ایس رامنا پیشہ سے وکیل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابھی رام کی یادداشت بہت تیز ہے اسی کے سبب وہ اپنے امتحان میں دوسرا رینک لینے میں کامیاب رہا۔ اس امتحان میں 77.74فیصد لڑکیوں اور 64.14فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی۔ جو طلباء یا والدین نتائج دیکھنا چاہتے ہیں وہ اس ویب سائٹ karresults.nic.in یا kseeb.nic.in پر لاگ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔