کرناٹک میں آج ایس ایس ایل سی کا پہلا امتحان۔ طلباء کے لئے سخت رہنما خطوط جاری،ہمت سے امتحان لکھنے وزیر تعلیم کی طلباء کو نصیحت

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2021, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جولائی(ایس او  نیوز)رواں سال ریاست بھر کے ایس ایس ایل سی طلبا ء کے لئے کووڈ کے خطرہ کے درمیا ن سخت پابندیوں کے ساتھ دو روزہ امتحان کا پیر کے روز آغاز  ہوگیاہے۔ اس امتحان کے لئے ریاست کے 4885امتحانی مراکز کو پاک و صاف کر کے پوری طرح تیار کردیا گیا ہے۔ ہر ایک مرکز میں کووڈ۔19ضابطہ کی سختی سے پابندی کی جا رہی ہے۔وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم سریش کمار نے اتوار کے روز بھی بنگلورو او ر مضافات کے مختلف اسکولوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر امتحان کے لئے کی گئی تیاریوں پرا طمینان ظاہر کیا۔

سریش کمار نے افسروں اور اساتذہ کو ہدایت دی کہ امتحان کے دوران طلباء کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہونے پائے یہ یقینی بنایا جائے۔ امتحان کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پولیس کی طرف سے تمام مراکز کے باہر امتناعی احکامات نافذ کر دئیے گئے ہیں۔شہر کے پولیس کمشنر کمل پنت نے بنگلورو کے تمام امتحانی مراکز سے 100میٹر تک کے فاصلے پر نہ صرف امتناعی احکامات نافد کئے ہیں بلکہ ہر سنٹر پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

امتحان کے کمرہ میں طلباء کو صرف ان چیزوں کو لے جانے دیا جائے گا

  • امتحان کا ہال ٹکٹ
  • بلو بال پین
  •  ماسک(پہن کر آنا ہو گا)
  • سینی ٹائزر
  •  پانی کی بوتل

امتحان کے دوران طلباء اس بات کا خاص خیال رکھیں

  • جوابی پرچے پر مشتمل او ایم آر شیٹ پر طلباء اپنا دستخط ضرور کریں۔
  • او ایم آر شیٹ پر صرف بلو بال پائنٹ پین سے ہی لکھا جائے
  • جواب کے خانے میں نشان لگانے سے پہلے صحیح جواب یقینی بنالیں۔
  •  چونکہ غلط جواب دینے پر کوئی نگیٹیو مارکس نہیں ہیں اس لئے تمام صحیح جوابات درج کرنے کے بعد ان سوالو ں کے بھی جواب دیں جن کے بارے میں شبہ ہو۔
  •  او ایم آر شیٹ پر ضروری تفصیل کے علاوہ کچھ اور نہ لکھا جائے
  •  جواب کے خانہ میں صرف نشان لگا یا جائے صحیح یا غلط نہ لکھا جائے
  • امتحان کے مرکز میں ہال کے اندر یا باہر ماسک پہنے رہنا لازمی ہوگا
  • سماجی فاصلہ کی پابندی کرنی ہو گی۔
  • امتحان کا وقت ختم ہو تے ہی طلباء کو کمرے خالی کردینے ہوں گے
  • امتحان کے دوران طلباء کو ڈجٹل، سمارٹ واچ، موبائل، کیل کولیٹروہائٹنر، ایریزر، بلیڈ،وغیرہ لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ایس ایس ایل سی امتحان کے اعداد و شمار

ایس ایس ایل سی امتحان دینے والے جملہ طلباء کی تعداد۔8,67,508 لڑکے۔ 4,72,609،لڑکیاں:4,03,899،امتحان میں شامل اسکولوں کی جملہ تعداد 14,929ان میں سرکاری اسکولوں کی تعداد5289:،ایڈڈ اسکولوں کی تعداد 3397اور پرائیویٹ ان ایڈڈ اسکولوں کی تعداد6243۔سرکاری اسکولوں سے امتحان لکھنے والے طلباء کی تعداد 3,51,237، ایڈڈ اسکولوں سے 2,36,113بچے امتحان دیں گے اور پرائیویٹ اسکولوں سے 2,89,158طلباء امتحان لکھیں گے۔امتحان کروانے کیلئے 4885مراکز چنے گئے ہیں۔ 176پرائیویٹ امتحانی مراکز ہوں گے 2542کلسٹر اور 2167نان کلسٹر سنٹر ہوں گے۔ امتحان کیلئے 73066کمروں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ 80389انوی لجیٹرس کو مقرر کیا گیا ہے۔ احتیاط کے طور پر 9770آشا کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے۔ امتحان کے پور ے عمل کی نگرانی کے لئے 1,19,469افراد پر مشتمل عملہ تعینات رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو: وزیر اعلیٰ بومئی کو دھمکی دینے کا شاخسانہ - ہندو مہا سبھا لیڈر دھرمیندرا گرفتار

آل انڈیا ہندو مہا سبھا کے لیڈر دھرمیندرا  کی جانب سے  کل منگلورو کے ایک ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران گاندھی جی کی طرح وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دینے کے بعد آج پولیس نے دھرمیندرا  کو گرفتار کر لیا  ہے۔

کرناٹک:مسلمانوں کو 2Bریزرویشن سے محروم کرنے کی منظم کوشش،سرکاری بھرتی کے نوٹی فکیشنوں سے 2Bزمرہ ندارد

کرناٹک میں سرکاری ملازمتوں کیلئے بھرتی اور تعلیمی اداروں میں ہونے والے داخلوں میں مسلمانوں کو 2Bزمرے کے تحت مخصوص ریزرویشن حاصل ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ریاست کی موجودہ بی جے پی حکومت اس ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اسی لئے سرکاری بھرتی کیلئے جاری ہونے والے نوٹی ...

مینگلور: ہندو مہاسبھا لیڈر کی اخباری کانفرنس میں وزیر اعلیٰ بومئی کو جان سے مارنے کی دھمکی، بی جے پی پر اقلیتوں کی خوشامد کرنے کا الزام

میسور وضلع کے ننجن گڑھ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چند مندروں کے انہدام کے معاملہ میں ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے شدت پسند ہندوتنظیم ہندو مہاسبھا کے ریاستی جنرل سکریٹری دھرمیندرا نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔

روہنگیاؤں کو ملک بدر کرنے واضح ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ ریاستی اسمبلی میں 3بلوں کو منظوری،ڈاکٹروں کوقیدیوں سے بلڈ ڈی این اے سیمپل لینے کا اختیار

ریاسی وزیرداخلہ ارگیانیندر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ابھی تک ملک کے مختلف حصوں میں آباد روہنگیاؤں کو ملک بدر کرنے کے بارے میں واضح ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔

ریاست میں جیل جاکرآنے والے کوپہلی باروزیرداخلہ بنایاگیاہے: وزیر داخلہ ارگاگیانیندرا

سزائے قیدکاٹتے ہوئے جیل کی ہواکھانے والے اس سے پہلے کبھی وزیرداخلہ کے عہدہ تک رسائی حاصل نہیں کرسکے،میں 21سزائے جیل کاٹتے ہوئے رہائی حاصل کیاہوں،اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ میں کریمنل ہوں،کسی کریمنل کام کی وجہ سے میں جیل نہیں گیاہوں۔ایمرجنسی کے موقع پرمیں جیل گیاتھا،اس لیے سزائے ...