کوروناکاقہر جاری،کرناٹک میں ایک ہی دن 21اموات، 24گھنٹوں کے دوران بنگلورومیں 994سمیت جملہ 1694کووڈکاشکار

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍جولائی(ایس او  نیوز) ریاست میں آج ایک ہی دن کوروناوائرس کی زدمیں آکر21مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 1694 کووڈمعاملات کا پتہ چلاہے۔ کرناٹک میں بھی کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے،ہرگزرتے لمحے اوردن کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے، کرناٹک میں ان لاک 2۔میں غیرمعمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھاجارہاہے،چوبیس گھنٹوں میں جملہ 21افرادہلاک ہونے کی اطلاع محکمہ صحت نے دی ہے۔کرناٹک میں آج ایک ہی دن کوروناوائرس کے پازیٹیومعامالات کی تعداد1694ریکارڈکی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری (ہیلتھ بلیٹن) کے مطابق بروزجمعرات شام 5بجے سے بروزجمعہ شام 5 بجے تک 1694نئے کوروناکیس سامنے آئے،اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی تعدادبڑھ کر19710ہوگئی ہے۔آج راجدھانی بنگلور میں ایک ہی دن 994معاملات پیش آئے، جملہ تعداد7173ہوگئی ہے،بنگلوراب محفوظ شہروں کے زمرے سے باہرہوکرموسٹ ڈینجر زون میں داخل ہوگیاہے۔

جن اضلاع میں کورناوائر س کے پازیٹیومعاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔بنگلورومیں 9945افرادکوروناوائرس سے متاثرپائے گئے،۔بلاری میں 97، دکشن کنڑامیں 97،کلبرگی میں 72، بنگلورودیہی ضلع میں 42، پازیٹیو کیس سمیت ریاست بھر میں آج 1694کوروناکے تازہ معاملات پیش آئے ہیں۔جس سے اب تک کی کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 19710ہوگئی ہے۔

ریاست بھرمیں جملہ 21 افراد کوروناسے فوت ہوگئے ہیں، ریاست میں کوروناوائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد293ہوگئی ہے،جبکہ کوروناوائرس سے اب تک 8805افرادصحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیاگیاہے۔ ریاست میں کوروناوائر س کے ایکٹیواورفعال کیسوں کی تعداد10608ہے جبکہ 201افرادانتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج ہیں۔آج 471افرادڈسچارج ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...