جنسی ہراسانی معاملے میں کرناٹک کے لنگایت سوامی شیومورتی موروگا شرن گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st September 2022, 11:59 PM | ریاستی خبریں |

چتردرگہ  یکم ستمبر(ایس او نیوز) لنگایت سماج سے تعلق رکھنے والے موروگا مٹھ کے سوامی شیومورتی موروگا شرن کو پوکسو ایکٹ کے تحت آج جمعرات رات دس بجے گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر دو لڑکیوں نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

چتردرگہ کے ایس پی نے اخبارنویسوں کو  بتایا کہ مروگا شرن کو تحویل میں لےکر پوچھ گچھ کی گئی  ہے۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پرشورام نے بتایا کہ انہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے ضلع اسپتال کی نئی عمارت میں لے جانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

پولس کی تفتیشی ٹیم، جو بڑی تعداد میں موروگا مٹھ پہنچی تھی، نے موروگا شرن کو اپنی تحویل میں لے لیا اور سخت حفاظتی انتظام میں نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پتہ چلا ہےکہ  تفتیشی افسر ڈی وائی ایس پی انیل کمار کی قیادت میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس سے قبل تفتیشی ٹیم نے جمعرات کو کیس کے دوسرے ملزم ہاسٹل وارڈن کو گرفتار کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ مٹھ میں تعلیم حاصل کرنے والی دو طالبات  نے میسور کے ایک غیر سرکاری ادارہ سے رابطہ کرتے ہوئے مبینہ طور پرزیادتی کی شکایت کی تھی۔26 اگست کو دونوں لڑکیوں کو میسور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا، پھراسی رات نظر آباد پولیس اسٹیشن میں مروگا شرن اور پانچ دیگر کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ کیس 27 اگست کو میسور سے چتردرگا دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ یہاں سوامی کے خلاف درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

بتاتے چلیں کہ سوامی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف الزامات ایک طویل سازش کا حصہ ہیں مگر وہ قانون کے پابند ہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

اُدھر دوسری طرف سوامی کے خلاف معاملہ درج کئے جانے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر تین چار دنوں سے ریاست کے مختلف حصوں میں مختلف تنظیمیں احتجاج کر رہی تھیں اورموروگا شرن کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہی تھیں۔

سوامی کو گرفتار کرنے سے پہلے ہی مٹھ کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی، بتایا گیا ہے کہ اب بھی وہاں پولس کی سخت چوکسی لگائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...