23اگست سے ریاست میں اسکولس کھول دینے کی اجازت ، جن ا ضلاع میں پازیٹیویٹی شرح2فیصد سے کم ہے وہاں 9ویں سے 12ویں کیلئے کلاسوں کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2021, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اگست(ایس او  نیوز) کرناٹک کے ان اضلا ع میں جہاں کورونا وائرس کی پازیٹیویٹی شرح2فیصد سے کم ہو گی ریاستی حکومت نے اسکولس کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسکولس کھولنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی صدارت میں ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس کو منظوری دے دی گئی۔ پیر کے روز وزیر اعلیٰ کی ہوم آفس کرشنا میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ماہرین، وزراء اور اعلیٰ افسروں سے مشورے کے بعدوزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ 9ویں جماعت سے 12 جماعت تک ان اضلاع میں اسکول سخت پابندی کے ساتھ کھولے جائیں جہاں پر پازیٹیویٹی شرح 23اگست تک 2فیصد سے کم ہو۔ اگر اس وقت تک اضلاع میں پازیٹیویٹی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے تو وہاں اسکول نہ کھولے جائیں۔ ایسے مرحلہ میں جہاں کرناٹک میں کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کی تیاری کے لئے حکومت رات کے کرفیو اور ویک اینڈ کرفیو کی بات کر رہی ہے اس ماحول میں اسکولس کھول دینے کے متعلق وزیر اعلیٰ کے فیصلہ پر تمام حلقوں میں حیرت کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ اسکولس کھولنے کی ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے افسروں سے کہا ہے کہ جس دن سے اسکول کھولے جائیں گے پازیٹیویٹی شرح کا جائزہ اسی دن لیا جائے اور اگر وہ زیادہ ہے تو اسکول نہ کھولے جائیں۔ اس کے علاوہ یہ ہدایت دی گئی ہے کہ اسکولس کھل جانے کے بعد اگر اس کے دو یا اس سے زیادہ بچے پازیٹیو ہو گئے تو اس اسکول کو ایک ہفتے کے لئے بند کیا جائے اور مکمل طور پر سینی ٹائز کی جائے۔ یہ طے کیا گیا کہ اسکولس کھولنے کے لئے ضلعی سطح پر کورونا کی صورتحال کی نگرانی کا سلسلہ ابھی سے شروع کیا جائے گا اور ضلع کی صورتحال کے مطابق لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ریاست کے سرحدی اضلاع میں کووڈ ٹیسٹ کی تعدا د بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔دکشن کنڑا، اڈپی،میسور، کورگ، ہاسن، چکمگور،چامراج نگر اور بنگلورو رورل اضلاع میں ویکسی نیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کی سرحد سے لگے علاقہ کے دس کلو میٹر کے آس پاس میں ویکسی نیشن بڑھانے اور ٹیسٹنگ کرنے کی بھی وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کی۔ اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ریاست کے رائچور،کلبرگی،بیدر، کوپل،ہاویری، وجئے پورا، ٹمکور چکمگلور اور بنگلورو رورل میں کووڈ ٹسٹنگ کو بڑھاوادیا جائے گا۔ بنگلورو، میسور، شیموگہ،کلبرگی، بیلگاوی اور ہبلی میں جینوم ٹسٹنگ سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔ اس طرح کے مراکز سے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کی جانچ کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ ریاست میں اب تک 4کروڑ ویکسین لگوائے جا چکے ہیں۔ فی الحال کرناٹک میں ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کے دہانے پر ہے اور صرف14.89لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا سکتی ہے۔حال ہی میں وزیر اعلیٰ نے اپنے دورہ دہلی کے دوران مرکزی وزیر صحت سے گزارش کی کہ ریاست کوایک کروڑ ویکسین مہیا کروائے جائیں۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران بچوں کے زیادہ تعداد میں متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے تمام اسپتالوں میں بستروں کی تعدادکو 50فیصد ریزرو کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔بنگلورو میں فی الوقت کورونا کی پازٹیویٹی شرح0.75فیصد ہے۔ اگر اس میں اضافہ ہوتا ہے تو اور 2فیصد تک پہنچتا ہے تو اقدامات سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔اس کے لئے بی بی ایم پی کے چیف کمشنر گورو گپتا کو اختیاردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔