بیدرمیں شہریت قانون کے خلاف طلبا نے کیا ’نکڑ ناٹک‘، اسکول پر ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2020, 12:36 AM | ریاستی خبریں |

بیدر،28/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) بی جے پی حکمراں ریاست کرناٹک میں کچھ طلبا نے شہریت قانون کے خلاف ’نکڑ ناٹک‘ کیا اور اس کو ہندوستانی آئین کے خلاف ٹھہرایا۔ لیکن ان کے ذریعہ کیے گئے اس ڈرامہ پر زبردست کارروائی ہوئی ہے اور میڈیا ذرائع کے مطابق جس اسکول میں یہ ڈرامہ پیش کیا گیا، اس کو سیل کر دیا گیا ہے۔کرناٹک کے بیدر واقع اس اسکول کے خلاف پولس نے کیس درج کرتے ہوئے معاملے کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔

جس اسکول پر یہ کارروائی ہوئی ہے اس کا نام ’شاہین ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ‘ ہے۔ پولس نے اس اسکول کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے، 504، 505(2)، 15 اے اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر اسکول کے ہیڈ اور انتظامیہ کے خلاف درج ہوئی ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ڈرامہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے لیے محمد یوسف رحیم نامی شخص کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔

شہریت قانون کے خلاف ہوئے ڈرامہ سے متعلق شکایت سماجی کارکن نیلیش رکھسیال نے کی تھی جن کا کہنا ہے کہ نکڑ ناٹک میں نابالغ بچوں کو شامل کیا گیا اور ڈرامہ کے ذریعہ جو پیغام دیا گیا اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ خراب کی گئی۔ شکایت دہندہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اس ڈرامہ سے لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ سی اے اے اور این آر سی سے ملک کے مسلمانوں کو باہر کا راستہ دکھایا جا رہا ہے۔ پولس شکایت میں نیلیش نے کہا ہے کہ ’’سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ویڈیو سماج میں غلط پیغام دے رہا ہے۔ ویڈیو کے ذریعہ حکومت کی پالیسیوں اور حکومت کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے۔‘‘

یہ پورا واقعہ میڈیا میں سرخیاں بن رہا ہے۔ کچھ مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کی طلبا تنظیم اے بی وی پی نے بھی اسکول کے خلاف مظاہرہ کرنے کا تہیہ کر لیا ہے اور اس کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک میمورینڈم بھی سونپا ہے۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ شاہین ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے خلاف آگے کس طرح کی کارروائی ہوتی ہے یا پھر کب تک اس پر لگا سیل ہٹایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔