کابینہ کی توسیع:بی جے لیڈران نے وزیراعلیٰ پرسنگین الزام لگایا

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 10:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو13جنوری(آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں کابینہ میں توسیع کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں گھمسان مچ گیا ہے۔ بی جے پی کے کچھ ایم ایل اے نے کھل کر بغاوت کی ہے۔ پارٹی کے ایم ایل اے باسانگوڈا یتنل نے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ یدیورپا کو سیاست سے سبکدوش ہونا چاہیے۔ جو بھی بلیک میل کرتا ہے یا رقم دیتا ہے، اسے وزیربنایاجاتا ہے۔ اس کے لیے ایک کوٹہ ہے۔ باسانگوڈا یتنل نے بتایاہے کہ یہاں ایک سی ڈی کوٹہ ہے اور یہاں ایک سی ڈی کے علاوہ پیسہ کوٹہ ہے۔بسانگودا یتنال کا خوفناک حملہ یہاں نہیں رکا۔ انہوں نے مزیدکہاہے کہ وزیراعلیٰ کو سی ڈی کے ذریعے بلیک میل کیاگیا ہے۔ اسی دوران بی جے پی کے ایک اور ایم ایل اے، کالاکاپا بانڈی نے بھی کابینہ میں توسیع پر برہمی کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا وفادار سپاہی ہوں۔ میں کابینہ میں توسیع سے خوش نہیں ہوں۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا طویل عرصے سے کابینہ کی توسیع کرنا چاہتے تھے۔ آج 7 نئے وزراکی حلف برداری ہوئی ہے۔کرناٹک کے بی جے پی کے بہت سے رہنما وزراء کے ناموں پر ناراض ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...