کرناٹک کے 518پرائیویٹ اسپتالوں کو کووِڈ۔19کے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 22nd June 2020, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جون(ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے ہفتہ کوکرناٹک کے 518پرائیویٹ اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کو اب کے بعد کووِڈ19-کے مریضوں کا علاج کرنے کے لئے آیوش مان بھارت آروگیہ کرناٹک اسکیم کے تحت اجازت دی ہے-سوورنا آروگیہ سرکھشا ٹرسٹ کے ویب سائٹ پر اسپتالوں کی فہرست شائع کی گئی ہے-

کرناٹک میں کووِڈ کے معاملات میں اضافہ ر پورٹ ہونے، آئی سی یو بستروں کی کمی، بالخصوص سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن اور وینٹی لیٹروں کی کمی کے سبب سے یہ سرکیولر جاری کیا گیا ہے- حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے کووِڈ19-اسپتالوں میں کمزور سہولیات اور انفرااسٹرکچر کی کمی کی بھی شکایتیں ہیں - ہفتہ کو حکومت نے کنٹیرو اان ڈورا اسٹیڈیم ایس آر نگرا اور کورمنگلا ان ڈور اسٹیڈیم اور سری سری روی شنکر آشرم کنکاپورہ روڈکو غیر علامتی کووِڈ کے مریضوں کے علاج کا مرکز بنایا ہے- اس کے علاوہ بنگلورو شہری اور دیہی اضلاع میں 16سرکاری اسپتال مقررہ کووِڈ ہیلتھ سنٹر کے طور پر کام کریں گے جو ہلکے اور درمیانی علامات والے مریضوں کا علاج کریں گے- حکومت نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ ان اسپتالوں میں 1,330 بستر محفوظ رکھے گئے ہیں - ان میں سے527 آکسیجن والے بستر ہیں، کووِڈ کے لئے167آئی سی یو بستر اور 92 وینٹی لیٹر کے ساتھ کووِڈ کے لئے محفوظ ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔