کرناٹک میں ایک ہی دن 6257 کورونا پوزیٹیو معاملات ، 86 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 12:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍اگست(ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجار ہا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد تشویشناک حد تک اضافہ یکھا جارہا ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 6،257 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروز پیر شام 5 بجے سے بروز منگل شام 5 بجے تک 6،257 نئے کورونا کیس سامنے آئے ، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،88،611 ہوگئی ہے۔  بنگلورو میں ایک ہی دن 1،610 معاملات پیش آئے، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 77،038 ہوگئی ہے۔ بنگلورو میں کورونا سے 17 ؍افراد جاں بحق ہوگئے، اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعدا د بڑھ کر 1،293 ہوگئی ہے۔ بنگلورو میں ایک ہی دن 1،508 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح اب تک 42،674 کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں، بنگلورو میں کورونا کے فعال اور ایکٹیو کیسوں کی تعداد 33،070 ہے۔

جن اضلاع میں کورونا وائرس پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ بنگلورو میں 1،610 ، بیلاری میں 736 ، بیلگاوی میں 575 ، دھارواڑ میں 276، دکشن کنڑا میں 243، میسورو میں 238، اُڈپی میں 219، رائچور میں 201، شیموگہ میں 189، داونگیرے میں 172، کوپل میں 169، کلبرگی میں 156، ہاسن میں 146، منڈیا میں 141، باگل کوٹ میں 135، وجئے پورہ میں 121، یادگیر میں 102، رام نگرم میں 96، چکمگلورو میں 93، ٹمکورو میں 89، گدگ میں 78، بیدر اور اُترکنڑا میں فی کس 73، چامراج نگر میں 72، کولار میں 69، چترادرگہ میں 47، کوڈاگو میں 41، ہاویری میں 36، چکبالاپور میں 33 اور بنگلورو دیہی میں 28 سمیت ریاست بھر کے 6،257 افراد میں کورونا وارئس کی تعداد ہو ئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران 86 مریض فوت ہوگئے ، اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،398 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 1،05،559 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن 6،473 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو اور فعال کیسوں کی تعداد 79،606 ہے۔ جبکہ 699 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔