کرناٹک میں 5199 کورونا متاثرین کی نشاندہی ، 82 اموات
بنگلورو ،27؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب یہ تعداد ایک لاکھ سے قریب ہوتی نظر آرہی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان ریاست میں 5199 کورونا وائرس کے نئے معاملوں کی نشاندہی کی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 96141 تک پہنچ گئی ۔ 82 تازہ اموات سے اب تک اس مہلک مرض سے مرنے والے 1878 ہوگئے ۔
محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ شہر بنگلورو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 افراد کی موت ہوئی۔ بنگلورو میں 1950 نئے متاثرین کی نشاندہی دی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیلاری میں 579، میسورو میں 230 ، بنگلورو رورل میں 213 ، دکشن کنڑا میں 199، اُڈپی میں 169 ، دھارواڑ میں 165 ، ہاسن میں 164 ، بیلگاوی میں 163، کلبرگی میں 152، وجئے پور میں 132، رائچور میں 131، داونگیرے میں 89، اُتر کنڑا میں 88 ، چکبالاپور میں 81 ، بیدر میں 77، منڈیا میں 64، گدگ میں 61، چکمگلورو میں 61 ، یادگیر میں 56، چترادرگہ میں 53 ، کولار میں 49، ہاویری میں 47، ٹمکورو میں 46 باگل کوٹ میں 41، کوپل میں 40، شیموگہ میں 39، چامراج نگر میں 28، کورگ میں 20 اور رام نگر میں 15 معاملے شامل ہیں۔