کرناٹک میں ایک ہی دن 2037 مریض ڈسچارج ، 5007 نئے کیس، بنگلورو میں 50 سمیت ریاست میں 110 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد کل کی طرح 5000 کا آنکڑا پار کر گئی۔بروز جمعرات شام 5 بجے تا بروز جمعہ شام 5 بجے کے دوران ریاست میں کورونا کے جملہ 5007 نئے معاملے پیش آئے ہیں۔ اسی طرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 110 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں ، چند دنوں سے اموات میں کمی دیکھی گئی تھی مگر پھر ایک مرتبہ رفتار تیز ہوگئی ہے۔ اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 1724 ہوگئی ہے۔ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 85870 ہے، جس میں ایکٹیو اور فعال کیسوں کی تعداد 52971 ہے، 611 مریض آئی سی یو میں ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن 2037 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ راجدھانی بنگلورو میں جملہ نئے کیس کی تعداد 2267 ہے، جس سے بنگلورو جملہ متاثرین کی تعداد 41467 ہوگئی ہے، جن میں 30561 فعال کیس ہیں۔ ایک ہی دن بنگلورو میں 50 مریض فوت ہوگئے ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 833 ہوگئی جبکہ بنگلورو میں صرف 746 افراد ڈسچارج ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔