ملک میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، کرناٹک میں مزید 5 نئے مریض آئے سامنے
بنگلورو،20؍دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک میں کووڈ-19 کے نئے ویرینٹ، اومیکرون کے مزید پانچ نئے کیسز کے آنے کے ساتھ، ریاست میں اس کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
ریاستی وزیر صحت کے سدھاکر نے کہا کہ اتوار کو پانچ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ ان پانچ نئے کیسز میں دھارا واڑہ کی ایک خاتون (54)، شیموگہ کے بھدراوتی کی طالبہ (20)، اُڈپی خاندان سے تعلق رکھنے والاایک شخص ( 82) اور خاتون( 73) اورمنگلورو سے ایک لڑکی (19) شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ریاست کے جن چھ اضلاع میں اومیکرون کے کیسز پائے گئے ہیں ان میں شیموگہ، دھارواڑ، بنگلورو، جنوبی کنڑ، اڈپی اور بیلگاوی شامل ہیں۔