ریاست کرناٹک میں 456 پوزیٹیو معاملات، 6 ؍ ہلاک
بنگلورو ،6؍ دسمبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 456 پوزیٹیو معاملات رونما ہوئے، 6 ؍ ہلاک ہوئے، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی ہے ۔ کل متاثرین کی تعداد 29،98،099 ہوگئی ہے، 6 ؍ ہلاک ہوئے ہیں، کل مہلوکین کی تعداد 38،230 ہوگئی، ریاست بھر میں 330 مریض صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوئے ہیں ۔ ریاست میں اب بھی 7،132 مریض زیر علاج ہیں، بنگلورو میں 256 پوزیٹیو معاملات اور 3؍ افراد ہلاک ہوئے۔